• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: 8 سالہ بچی کا اغوا کے بعد ’ریپ‘

شائع June 23, 2017

درندہ صفت ملزمان نے کراچی کے علاقے سے لانڈھی سے 8 سالہ بچی کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق ملزمان بچی کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں سرجانی ٹاؤن میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اورنگی عابد علی بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ بچی کو جمعرات کی رات سرجانی ٹاؤن سے برآمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر بچی کو طبی معائنے کے لیے عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نورین نے مبینہ طور پر بچی کے معائنے سے یہ عذر پیش کرتے ہوئے انکار کیا کہ وہ عدالت میں بطور گواہ پیش نہیں ہونا چاہتیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 6 سالہ بچی کا ریپ اور قتل کی کوشش

عابد علی بلوچ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بچی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی۔

متاثرہ بچی نے پولیس کو بتایا کہ وہ لانڈھی کے علاقے فیوچر کالونی کی رہائشی ہے۔

ایس پی اورنگی ٹاؤن کا کہنا تھا کہ بچی کے اہلخانہ کی تلاش کے لیے پولیس کنٹرول روم پیغام بھیجا گیا، جس کے بعد جمعہ کی دوپہر ایک شخص نے پولیس سے رابطہ کیا جسے جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے متاثرہ بچی کی اپنی بیٹی کے رشتے سے شناخت کی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 17 سالہ لڑکی ریپ کے بعد قتل

بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی فیوچر کالونی میں اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی جہاں سے وہ جمعرات کی شام 5 بجے لاپتہ ہوگئی۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024