• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سید نور اپنی فلم ’چین آئے نہ‘ سے کیا سکھانا چاہتے ہیں؟

’چین آئے نہ‘ کے ٹریلر میں خاص دیکھنے کو تو ملا، مگر ایسا ملا جس کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
شائع June 23, 2017 اپ ڈیٹ July 9, 2017

پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور اپنی فلم ’چین آئے نہ‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کررہے ہیں، جس کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

سید نور نے جب اپنی فلم میں شہروز سبزواری اور مِس پاکستان یو ایس اے 2015 سارش خان کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا اعلان کیا تو مجھے ایسی امید ہوئی کہ شاید اس فلم میں کچھ خاص دیکھنے کو ملے گا۔

اب یہ کہنا غلط نہیں کہ خاص دیکھنے کو تو ملا، مگر ایسا ملا جس کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

4 منٹ 37 سیکنڈ دورانیے کے اس طویل ٹریلر کو دیکھ کر سید نور کی فلمی دنیا میں واپسی کے لیے حیرانی بھی ہورہی ہے اور پریشانی بھی۔

یہ بھی پڑھیں : سید نور کی رومانوی فلم: شہروز اور سارش کاسٹ

اس شاندار (معاف کیجیئے) ٹریلر میں رومانس، ایکشن، ڈرامہ سب کچھ ہے مگر حیران کُن انداز میں سب کچھ ملا کر جب ایک ٹریلر میں پیش کیا گیا تو کامیڈی بن گیا۔

اگر ہم پر یقین نہیں آرہا تو خود ایک نظر اس ٹریلر کو دیکھ لیں:

فلم کی ایڈیٹنگ ٹیم کو اس کی کارکردگی پر داد دینی چاہیے!

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سید نور نے ڈان کو انٹرویو دیا تھا تو کہا تھا کہ وہ اپنی فلم سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مثبت شکل پیش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا 'ہم پاکستانی فلم انڈسٹری میں اُن فلموں کو واپس لے کر آنا چاہتے ہیں، جن سے ہماری نئی نسل کچھ سیکھ سکے، شاید ہم پاکستان میں کچھ نئی اور بہتر انٹرٹینمنٹ کو فروغ کرسکیں'۔

مزید پڑھیں : سید نور کی 'آئینہ 2' کے ساتھ واپسی

اب غور کیجیئے اس جملے پر کہ فلم سے ’پاکستان کی نئی نسل کچھ سیکھ سکے‘۔

چلیں دیکھتے ہیں اس فلم سے پاکستان کی نئی نسل کیا کیا سیکھ سکتی ہے؟

تُرم بجانا شہروز سے سیکھیں

سگار ایسے جلاتے اور ایسے پیتے ہیں، سمجھے؟

کسی شادی میں جائیں تو اب ڈانس ایسے ہوگا!

گاڑی چلائیں، حفاظت کی فکر نہ کریں

ہلکا پھلکا تشدد

یہ نئی نسل کو کیا سکھانا چاہتی ہیں۔۔۔

’چین آئےنہ‘ کا ٹریلر دیکھ کر ہم سب کا حال

ایک بات تو صاف ظاہر ہے اگلے لکس اسٹائل ایوارڈ یا ہم ٹی وی ایوارڈز میں، میں خود انتظامیہ سے درخواست کروں گی کہ ایک نامزدگی سال کے سب سے زیادہ مزاحیہ ٹریلر کی رکھیں، جس میں ایوارڈ صرف اس فلم کے ٹریلر کو ہی ملے گا!


لکھاری سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رابطہ کریں۔