• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستانی انجینئرز کیلئے بیرون ملک تعلیم،ملازمت میں آسانی

شائع June 22, 2017
— فوٹو: بشکریہ عباس حیدر
— فوٹو: بشکریہ عباس حیدر

امریکا کی ریاست الاسکا میں جاری واشنگٹن اکارڈ کی بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کو تنظیم کا مستقل رکن بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سے قبل پاکستان انجینئرنگ کونسل کے پاس واشنگٹن اکارڈ کی عارضی رکنیت تھی، تاہم مستقل ملنے کے بعد پاکستانی انجینئروں کی ڈگریاں اب امریکا اور یورپ میں بھی قابل قبول ہوں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ پہلے پاکستانی انجینئرز کو بیرون ملک مزید تعلیم اور ملازمت کے لیے اضافی امتحان دینے ہوتا تھا، لیکن تنظیم کی مستقل رکنیت سے پاکستانی انجینئرز پر عائد اضافی امتحان کی شرط ختم ہوگئی ہے۔

پی ای سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور اور ٹیکسیلا، غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ اور نَسٹ کے گریجویٹ فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ مستقبل میں سوا 2 لاکھ پاکستانی انجینئروں کے لیے امریکا اور یورپ میں اعلیٰ تعلیم اور نوکری تک رسائی آسان ہوگی۔

پاکستان کی طرف سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر جاوید قریشی نے مستقل رکنیت کے دستاویزات پر دستخط کیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024