• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

صدف کنول ’نامعلوم افراد 2‘ میں آئٹم سانگ کریں گی

شائع June 22, 2017 اپ ڈیٹ June 23, 2017
آئٹم سانگ عربی انداز میں ہے—صدف کنول
آئٹم سانگ عربی انداز میں ہے—صدف کنول

پاکستانی فلم ’بالو ماہی‘ کی اسٹار اور کامیاب ماڈل صدف کنول آنے ولی پاکستانی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ میں ایک آئٹم سانگ کرنے جا رہی ہیں، یہ ان کا پہلا آئٹم سانگ ہوگا۔

صدف کنول ڈراموں سمیت فلم بالو ماہی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

’نامعلوم افراد 2‘ کے جاری کیے گئے ٹریلر میں صدف کنول کے آئٹم سانگ کی تمام مختصر جھلک دکھائی گئی ہے، مگر فلم میں ان کا مکمل گانا ہے، جس میں وہ ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد - 2 : ’سونے کا کموڈ‘ چوری
امید ہے لوگوں کو پرفارمنس پسند آئے گی، صدف کنول
امید ہے لوگوں کو پرفارمنس پسند آئے گی، صدف کنول

فلم میں اپنے آئٹم سانگ کے حوالے سے ڈان امیجز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ فلم میں عربک اسٹائل میں فلمائے گئے گانے میں ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔

انہوں نے گانے سے متعلق مزید معلومات خفیہ رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کا آئٹم سانگ لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔

مزید پڑھیں: مرینہ خان کا ’نامعلوم افراد 2‘ کے ساتھ فلم ڈیبیو

خیال رہے کہ صدف کنول کی ڈانس کوریو گرافر نگاہ تھیں۔

نامعلوم افراد 2 عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، یہ 2014 کی بلاک بسٹر مووی نامعلوم افراد کا سیکوئل ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں فہد مصطفیٰ، عباس حیدر، اور جاوید شیخ سمیت پہلی فلم کی کاسٹ کے دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

جب کہ اس فلم کے ذریعے مرینہ خان اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، فلم میں ہانیہ عامر اور عروہ حسین بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، تاہم ٹریلر میں ان دونوں اداکاراؤں کو بہت زیادہ پیش نہیں کیا گیا۔

فلم کی ہدایات نبیل قریشی نے دی ہیں، جب کہ فلم کو فضا علی مرزا پروڈیوس کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024