• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سندھ: غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

شائع June 22, 2017

سندھ کے ضلع نوابشاہ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی جواں سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل اور ایک شخص کو زخمی کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ ضلع نوابشاہ کے گاؤں جان محمد بروہی میں پیش آیا۔

خاتون کو اس کے والد اور چچا نے واحد بخش بروہی نامی شخص کے ساتھ ’غیر اخلاقی حالت‘ میں دیکھنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے میں مذکورہ شخص بھی زخمی ہوا ہے، جسے علاج کے لیے نوابشاہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ: کاروکاری کا الزام، دیور نے بھابھی کو قتل کردیا

کادھر تھانے کے ایس ایچ او غلام حیسن پیرزادو کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان اکبر اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے پولیس کے سامنے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کرلیا۔

ملزمان کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جن میں سے ایک ریاست کی جانب سے اور دوسرا واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کے بھائی کی شکایت پر درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: محبت میں رکاوٹ بننے والی بہن اور بھابی قتل

پوسٹ مارٹم اور ضروری پولیس کارروائی کے بعد مقتولہ کی لاش کو تدفین کے لیے علاقے کی معتبر شخصیت کے حوالے کردیا گیا۔

پاکستان میں ہر سال عزت اور غیرت کے نام پر ایک ہزار سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسا اکثر خاندان کے افراد کی جانب سے ہوتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

تیمور بیگ Jun 23, 2017 07:00pm
اگر بیٹا ایسی حالت میں کسی غیر لڑکی کے ساتھ ہوتا تو کیا اسے گولی مار دیتے ۔ کبھی نہیں ابھی ایک ہزار سال درکار ہے ۔ اس کام کے لیے۔ اس وقت غیرت سوئی رہتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024