• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نامعلوم افراد - 2 : ’سونے کا کموڈ‘ چوری

شائع June 22, 2017
فلم ’نامعلوم افراد 2‘ میں فہد مصطفیٰ، محسن حیدراور جاوید شیخ اہم کردار کرتے نظر آئیں گے — فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم ’نامعلوم افراد 2‘ میں فہد مصطفیٰ، محسن حیدراور جاوید شیخ اہم کردار کرتے نظر آئیں گے — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کے ٹریلر کا مداح طویل عرصے سے انتظار کررہے ہیں جسے آخر کار ریلیز کردیا گیا۔

2014 کی فلم ’نامعلوم افراد‘ کامیاب ثابت ہوئی تو اور اس کے سیکوئل کے ٹریلر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ فلم میں پاکستانی باکس آفس پر شاندار بزنس کرے گی۔

فلم ’نامعلوم افراد‘ میں فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ اور محسن عباس حیدر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جو اس کے سیکوئل میں ایک اور مشکل میں گرفتار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: مرینہ خان کا ’نامعلوم افراد 2‘ کے ساتھ فلم ڈیبیو

ٹریلر میں دکھایا گیا کہ یہ تینوں کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں، جہاں ایک امیر عرب شیخ (نیئر اعجاز) دورہ کرتے ہیں، اس دوران ان کا ’سونے سے بنا کموڈ‘ (A golden toilet) چوری ہوجاتا ہے۔

اس فلم میں ہانیہ عامر اور عروہ حسین بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، تاہم ٹریلر میں ان دونوں اداکاراؤں کو بہت زیادہ پیش نہیں کیا گیا۔

ٹریلر لانچ کے موقع پر فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے امید ظاہر کی کہ فلم ’نامعلوم افراد 2‘ بھی باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر بھی 'نامعلوم افراد-2' کی مرکزی اداکارہ

ڈان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے فلم کی تقریباً پوری شوٹنگ کیپ ٹاؤن میں کی ہے، اس لیے یہ کافی دلچسپ ہوگی، فلم کا کلائمیکس بھی پچھلی فلم سے بڑا ہوگا‘۔

پروڈیوسر فضا علی میرزا کا کہنا تھا کہ ’یہ سیکوئل فلم نامعلوم افراد سے الگ ہے، جنہوں نے فلم نامعلوم افراد نہیں دیکھی، انہیں یہ فلم دیکھیں کیوں کہ اس میں صرف کردار وہی ہیں باقی کہانی بالکل الگ ہے‘۔

فلم ’نامعلوم افراد 2‘ رواں سال عید الضحیٰ پر سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024