• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

دپیکا کا مقابلہ ’ونڈر ویمن‘ سے

شائع June 20, 2017
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون—۔فائل فوٹو
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون—۔فائل فوٹو

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو رواں سال کے ٹین چوائس ایوارڈز میں ایکشن فلم اداکارہ کی کیٹگری کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

ایک کے بعد ایک فلم کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والی دپیکا پڈوکون نے ہولی وڈ میں ایکشن فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا۔

ٹین چوائس ایوارڈ میں دپیکا پڈوکون کے ہمراہ ’ونڈر ویمن‘ فلم کی گال گیڈوٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے، اس لیے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دپیکا کا مقابلہ کافی سخت ہے۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون دوسری ہولی وڈ فلم میں کاسٹ

دپیکا پڈوکون کے علاوہ فلم ’ٹرپل ایکس‘ سے اداکارہ نینا دوبریو اور روبی روز کو بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹین چوائس ایوارڈز امریکا کا نامور ایوارڈ شو ہے جہاں میوزک، فلم، ٹیلی ویژن، کھیل، فیشن، کامیڈی اور ویڈیو گیمز کے شعبے میں بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔

اس سال یہ ایونٹ لاس اینجلس میں 13 اگست کو منعقد ہوگا۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کے سیکوئل میں بھی کام کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024