• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مرینہ خان کا ’نامعلوم افراد 2‘ کے ساتھ فلم ڈیبیو

شائع June 20, 2017
پاکستانی معروف اداکار مرینہ خان — فوٹو/ فائل
پاکستانی معروف اداکار مرینہ خان — فوٹو/ فائل

پاکستان کی معروف اداکارہ مرینہ خان سلور اسکرین پر ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

’دھوپ کنارے‘ اور ’تنہائیاں‘ جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی 54 سالہ مرینہ خان اب پاکستان کی کامیاب فلم ’نامعلوم افراد‘ کے سیکوئل میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

اس فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اس خبر کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر بھی 'نامعلوم افراد-2' کی مرکزی اداکارہ

نبیل قریشی نے بتایا کہ ’مرینہ خان فلم 'نامعلوم افراد 2' کے ساتھ سلور اسکرین پر ڈیبیو کررہی ہیں اور انہوں نے فلم میں اپنے سینز کی شوٹنگ بھی مکمل کرلی ہے‘۔

ویسے تو ہدایت کار نے ان کے کردار کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ مرینہ خان اس فلم میں ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کی والدہ کا کردار ادا کریں گی۔

نبیل قریشی نے مرینہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’مرینہ اس کردار میں بخوبی فٹ ہوگئیں، ان کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: عروہ حسین 'نامعلوم افراد' کے سیکوئل میں کاسٹ

خیال رہے کہ فلم ’نامعلوم افراد‘ 2014 کی کامیاب پاکستانی فلم تھی، جس میں فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ، محسن عباس حیدر اور عروہ حسین نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

’نامعلوم افراد 2‘ رواں سال عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024