• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

گوادر: شرپسندوں کی فائرنگ سے پاک بحریہ کے 2 اہلکار شہید

شائع June 19, 2017

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیونی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاک بحریہ کے 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

جیونی کے سینئر انتظامی عہدیدار نے ڈان نیوز کو بتایا کہ نیول اہلکار معمول کے مطابق جیونی سٹی سے افطار لے کر جارہے تھے کہ دو موٹر سائیکل پر سوار 4 مسلح افراد نے گھات لگا کر ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک نیوی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے، جبکہ زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار: چیک پوسٹ حملے میں ایک اہلکار ہلاک

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اور لیویز کو دہشت گردی کے اس حملے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ثنااللہ زہری کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ ’ہم دہشت گردوں کے آگے کسی صورت نہیں جھکیں گے۔‘

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی اور شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024