• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

اسلام آباد: خاتون مسافر سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد

شائع June 19, 2017 اپ ڈیٹ June 22, 2017

راولپنڈی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسقط کے راستے سعودی عرب جانے والی خاتون مسافر سے دو کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام نے ہیروئن برآمد ہونے کے بعد خاتون مسافر کو انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سے20 کلوگرام ہیروئن برآمد

انسداد منشیات فورس حکام کے مطابق خاتون مسافر نذیر ماہی کے سامان میں آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے، خاتون مسافر امیگریشن کاؤنٹر پر چیکنگ کرا رہی تھیں کہ اس دوران ان کے سامان سے ہیروئن برآمد ہوئی۔

خاتون مسافر نذیر ماہی نجی ایئرلائن ڈبلیو وائے 346 کی پرواز سے مسقط کے راستے سعودیہ جانے والی تھیں اور ان کا تعلق مظفر گڑھ سے بتایا جارہا ہے، اے این ایف حکام کے مطابق خاتون مسافر سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ خاتون مسافر سے ہیروئن کی موجودگی کے بارے تفتیش کی جا رہی ہے کہ ہیروئن کس جگہ سے خریدی ہے یا اس کو کس نے مہیا کی ہے جبکہ اے این ایف نے منشیات کی دفعات کے تحت ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے تھانہ اے این ایف راولپنڈی منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: غیر ملکی مسافر سے ہیروئن برآمد

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لی گئی خاتون نے ہیروئن برآمدگی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور وہ اس ہیروئن بارے کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے خاتون نے بیان میں کہا کہ اس کے سامان میں صرف کپڑے تھے ہیروئن مجھے نہیں معلوم کس نے میرے سامان میں رکھی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران قومی ایئرلائن کی پروازوں سے منشیات کی برآمدگی کے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں اور ایئر پورٹ پر پرواز کی روانگی سے قبل چیکنگ کے انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024