• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

چمن دھماکوں کا 'ماسٹر مائنڈ' گرفتار

شائع June 18, 2017

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں پاک-افغان سرحد سے متصل علاقے چمن میں ہونے والے کئی بم دھماکوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔

نور احمد نامی شخص چند روز قبل ہی افغانستان سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ چمن میں دہشت گرد حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ہے۔

بلوچستان پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ علاقے میں کئی بم دھماکوں میں ملوث ہے جن میں گورنمنٹ گرلز کالج اور ریلوے روڈ پر کیے جانے والے دھماکے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: 'ہزاروں افغان طالبان بلوچستان کے مدارس میں زیر تعلیم'

سینئر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ مشتبہ شخص افغانستان کا شہری ہے جو کارروائی کرنے کے بعد واپس افغانستان چلا گیا تھا اور حال ہی میں پاکستان کے علاقے چمن میں دوبارہ واپس آیا اور جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سینئر پولیس اہلکار نے ملزم نور احمد کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو پاکستان میں بم دھماکہ کرانے کے لیے افغانستان سے 1 لاکھ روپے ملتے تھے جس میں سے میں آدھی رقم اس شخص کو دے دیا کرتا تھا جو ان منصوبوں کو پورا کرتے تھے۔


یہ خبر 18 جون 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024