• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

براؤن اور سفید چاول میں سے فائدہ مند کون سے؟

شائع June 17, 2017
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

وہ لوگ جو دیہی علاقوں میں رہتے ہیں، یا جن کا تعلق ایسے علاقوں سے زیادہ پڑتا اور جو زراعت سے متعلق بھی تھوڑا بہت علم رکھتے ہیں، تو انہیں یہ پتہ ہوگا کہ تمام چاول پہلے براؤن ہی ہوتے ہیں۔

چاول جب کاشت کیے جاتے ہیں تو ان پر براؤن چھلکے ہوتے ہیں، جنہیں رائس ملز میں پالش کرکے اتار جاتا ہے، اور اس عمل کے دوران چاول جہاں سفید ہوجاتے ہیں، وہیں چاول کی کئی غذائی خصوصیات بھی نکل جاتی ہیں۔

طبی جریدے میں امریکی محکمہ زراعت و خوراک کے تحقیقاتی ادارے میں بتایا گیا ہے کہ چاول کی سیلر یا بڑی مشینوں میں صفائی کے دوران جہاں ان کے چھلکے اتر جاتے ہیں، وہیں ان میں نیوٹریشن، فائبر اور دیگر خصوصیات بھی نکل جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سادہ چاول موٹاپے کے خلاف مفید

رپورٹ میں کہا گیا کہ براؤن اور سفید قسم کے چاول میں سے کوئی بھی چاول نقصان دہ نہیں ہے، تاہم اگر مکمل غذائیت والے چاول کھائے جائیں تو یہ امراض قلب، کولیسٹرول، ذیابیطس اور فالج جیسے امراض سے حفاظت کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق غذائیت سے بھرپور چاول سے مراد ہرگز یہ نہیں کہ چھلکے والے چاول کھائے جائیں، تاہم اس سے مراد ہے کہ چاول کو ایسی مشینوں کے ذریعے صاف کرایا جائے، جو صرف ان کے چھلکے اتاریں۔

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

مزید پڑھیں: چاول کھانے کا یہ نقصان معلوم ہے؟

سیلر جیسی بڑی مشینیں چاول کو پتلا اور خوبصورت بنانے کے چکر میں ان کی غذائیت ہی کھینچ لیتی ہیں۔

امریکی محکمہ زراعت و خوراک کے تحقیقاتی ادارے کے مطابق بڑی مشینوں میں چاول کی صفائی کرانے سے پروٹین، فائبر، انرجی، کیلشیم، کاربوہائیڈریٹس جیسے اثرات کم ہوجاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جو چاول براؤن ہوتے ہیں، انہیں مشینں کم رگڑتی ہیں، اس لیے ان میں زیادہ طاقت ہوتی ہے، جو کئی حوالے سے بہتر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھٰیں: چاولوں کے 6 حیرت انگیز مگر گمنام طریقہ استعمال

ماہرین کے مطابق براؤن چاول میں سفید چاول کے مقابلے انرجی 10 کیلوریز تک زائد ہوتی جب کہ ان میں فائبر 3 گرام، پروٹین ایک گرام، سوڈیم 20 گرام اور کیلشیم کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ سفید اور پالش ہوئے چاول کے مقابلے براؤن یا پھر کم پالش والے چاول کھائے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024