• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اے آر رحمٰن کی خوبصورت آواز میں ’موم‘ کا نیا گانا

شائع June 17, 2017

بولی وڈ اداکارہ سری دیوی کی فلم میں ویسے ہی بولی وڈ اور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے نامور ستارے موجود ہیں اور اب ہندوستان کے کامیاب موسیقات اور آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمٰن بھی اس فلم کی موسیقی کا حصہ بن گئے۔

اے آر رحمٰن نے فلم ’موم‘ کے لیے ایک خوبصورت گانا ’او سونا تیرے لیے‘ ریکارڈ کیا جسے ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس گانے کی ویڈیو میں سری دیوی اور سجل علی کے رشتے کو پیش کیا گیا جو اس فلم میں والدہ اور بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔

سجل علی اور سری دیوی کے علاوہ اس گانے میں عدنان صدیقی بھی نظر آئے جو اس فلم میں سجل علی کے والد بنے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم ’موم‘ میں بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور اکشے کمار بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم ’موم‘ رواں سال 7 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024