• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

سحری میں ڈرائی فروٹ ملک شیک پینا پسند کریں گے؟

شائع June 16, 2017 اپ ڈیٹ June 18, 2017
—فائیل فوٹو
—فائیل فوٹو

ماہ مبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے، اور ملک میں ابھی تک سخت گرمیوں کے دن چل رہے ہیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، رم جھم اور بادلوں کی وجہ سے کچھ علاقوں میں گرمی کم ہوئی ہے، تاہم ملک کے بیشتر علاقے اب بھی سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

سخت گرمیوں کے دنوں میں دن بھر روزے میں توانا رہنے کے لیے سحری میں زیادہ تر ٹھنڈی اور ہلکی پھلکی غذائیں کھانی چاہئیے، تاکہ دن بھر توانا رہا جاسکے۔

پاکستان کی سخت گرمیوں کے روزوں کے لیے جہاں دہی اور دیگر ٹھنڈی چیزیں فرحت بخش ہیں، وہیں دودھ بھی دن بھر توانا رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، تاہم اگر دودھ کا ڈرائی فروٹ شیک بنا کے پیا جائے تو اس کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔

ڈرائی فروٹ ملک شیک بنانا نہایت آسان ہے۔

اجزاء

میٹھے بادام ¼ کپ

پستے ¼ کپ

کاجو ¼ کپ

کشمش ¼ کپ

کھجور 8 سے 10 عدد (گٹلیاں نکال دیں)

انجیر 4 سے 5 عدد

دودھ 2 سے 3 کپ

چینی 3 کھانے کے چمچ (صوابدیدی)

ترکیب

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

پہلے تمام ڈرائی فروٹس کو آدھے کپ دودھ میں مکس کر کے بلینڈ کرلیں۔

جب یہ تمام چیزیں مکمل طرح مکس ہوکے بلینڈ ہوجائیں، اس میں مزید دودھ ڈال کر چینی ڈال دیں۔

ایک بار پھر انہیں بلینڈ کریں۔

جب دودھ اور ڈرائی فروٹس مکس ہوجائیں، نکال کر فریج میں ٹھنڈا کریں۔

آخر میں ملک شیک کو نکال کر نوش فرمائیں، چاہیں تو ملک شیک کے اوپر ڈرائی فروٹ پاؤڈر سجائیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024