• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

جنید جمشید کے بیٹے والد کی میراث آگے بڑھانے کیلئے پرعزم

شائع June 16, 2017 اپ ڈیٹ June 18, 2017
بابر اور تیمور کی اپنے والد جنید جمشید کے ہمراہ ایک یادگار تصویر—۔فائل فوٹو
بابر اور تیمور کی اپنے والد جنید جمشید کے ہمراہ ایک یادگار تصویر—۔فائل فوٹو

جب 7 دسمبر 2016 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں جنید جمشید نے اس جہانی فانی سے کوچ کیا تھا تو ان کے بیٹوں نے اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

اور اب جنید جمشید کے بیٹے بابر نے اپنے والد کی پسندیدہ نعت 'میرا دل بدل دے' ریکارڈ کرائی ہے۔

بابر جنید جمشید نے اپنے والد کے ایک اور کلام 'الہی تیری چوکھٹ پہ بھکاری بن کے آیا ہوں' کو بھی اس سے پہلے ریلیز کیا تھا، جسے لوگوں میں کافی پسند بھی کیا گیا۔

ان کے بڑے بیٹے تیمور نے بھی ایک نعت 'طیب و زمان' ریلیز کی ہے۔

ایک فیس بک پوسٹ میں اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ' میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں اپنے والد جیسا بننے کی کوشش نہیں کررہا، میں تو ان کی میراث کو جاری رکھنے کی کوشش کررہا ہوں اور مجھے ہر ایک کی محبت، تعاون اور دعاﺅں کی ضرورت ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: جنید جمشید: پاپ میوزک سے تبلیغی جماعت تک

اس سے قبل تیمور اور بابر نے اپنے والد کو ہم ایوارڈز 2017 میں بھی خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جنید جمشید کے بیٹوں کا اپنے والد کو خراج عقیدت

گلوکاری سے شہرت حاصل کرنے کے بعد تبلیغ دین کے لیے زندگی وقف کرنے والے جنید جمشید کے بیٹوں تیمور اور بابر نے ہم ایوارڈز شو میں سلمان احمد کے ساتھ 'دل دل پاکستان' گایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024