• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پشاور: نامعلوم ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ،3 اہلکار ہلاک

شائع June 15, 2017

پشاور کے علاقے چمکنی میں نامعلوم ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) دیہی فرقان بلال کے مطابق اہلکار افطار کے بعد معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی موبائل کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل عمر حیات، شاہد اور انتخاب عالم ہلاک جبکہ ہیڈ کانسٹیبل شیراز شدید زخمی ہوا۔

فرقان بلال کا کہنا تھا پولیس موبائل میں موجود دیگر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔

ابتدائی طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024