• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’بولی وڈ فلم کی پیشکش ہوئی تو اسے مذاق سمجھا‘

شائع June 15, 2017

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور ماہرہ خان کے بعد مدیحہ امام نے بھی بولی وڈ میں فلم ’ڈیئر مایا‘ کے ساتھ انٹری کی۔

ان کی پہلی بولی وڈ فلم میں معروف اداکارہ منیشا کوئرالا نے مرکزی کردار ادا کیا، جس کی ہدایات سنینا بھٹناگر نے دی ہیں۔

ویسے تو اداکارائیں جب کسی دوسری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے جارہی ہوں تو وہ کئی مواقعوں پر اس حوالے سے بات کرتی نظر آتی ہیں تاہم مدیحہ امام اپنی ڈیبیو بولی وڈ فلم کے حوالے سے بالکل خاموش رہیں، جس کی وجہ اب اداکارہ نے خود ہی بتا دی ہے۔

مزید پڑھیں: مدیحہ امام بھی بولی وڈ روانہ

ڈان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مدیحہ امام سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ نے کہا ’مجھ سے بہت سے لوگوں نے یہ سوال کیا، میں کبھی بھی اپنے پراجیکٹس کے حوالے سے بہت زیادہ بات نہیں کرتی، جب مجھے لگتا ہے کہ میں یہ کام کرسکتی ہوں تو میں اس کی حامی بھر لیتی ہوں، پھر چاہے کوئی میوزیکل شو کرنا ہو یا بولی وڈ فلم‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے کبھی ڈیئر مایا کو انڈین فلم کے طور پر نہیں سوچا، میں نے یہ سوچا کہ میں کیا کرسکتی ہوں اور حامی بھرلی، مجھے اب اندازہ ہورہا ہے کہ فلم کے بارے میں دنیا کو بتانا کیوں ضروری ہے لیکن اُس وقت مجھے اس بات کا احساس نہیں تھا، البتہ میرے قریبی دوست اور ساتھی جانتے تھے کہ میں نے گزشتہ سال ہندوستان میں اس فلم کی شوٹنگ کی‘۔

اس فلم میں کردار ملنے کے سوال پر مدیحہ امام نے بتایا کہ ’فلم کی ہدایت کارہ کو 'ڈیئر مایا' کے لیے ایک نوجوان لڑکی کی تلاش تھی جس کے باعث انہوں نے ایم ٹی وی انڈیا کی ویڈیوز دیکھنا شروع کیں، کیوں کہ وی جے کیمرے کے سامنے بہت مطمئن ہوتے ہیں، اسی دوران انہیں میری ایک ویڈیو نظر آئی تاہم وہ ایم ٹی وی پاکستان کی تھی، اس کے بعد سنینا نے 2015 کے آخر میں مجھ سے رابطہ کیا، پہلے مجھے لگا کوئی میرے ساتھ مذاق کررہا ہے تاہم بعدازاں میں نے فلم سائن کی، کیوں کہ میں ہمیشہ سے ایسی فلم کرنا چاہتی تھی‘۔

یہ بھی پڑھیں: سچے پیار کی تلاش کیلئے مدیحہ امام نے کی منیشا کوئرالا کی مدد

بولی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے منیشا کوئرالا کے ساتھ کام کرنے کا بہت زیادہ موقع تو نہیں ملا لیکن وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، وہ اپنے کام کو بخوبی جانتی ہیں، انہوں نے کینسر جیسے مرض کو مات دی ہے، وہ بہت بہادر ہیں، وہ بہت زیادہ بات نہیں کرتی، انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ انہیں میری پرفارمنس پسند آئی‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024