• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شنگھائی الیکٹرک، کے-الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ کیلئے پرعزم

شائع June 15, 2017

کراچی: چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک کے 66.4 فیصد شیئرز خریدنے کے معاہدے کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے مطابق ہمیں حصول کنندہ کی طرف سے امید ہے کہ وہ اس لین دین کی ریگولیٹری اور دیگر زیر التواء منظوریوں کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

اے ایچ ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان شیئرز کی خریداری سے متعلق معاہدے کی قانونی مدت (سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توسیع شدہ) 30 جون 2017 کو ختم ہونے کے قریب تھی، جس کی وجہ سے کچھ غلط فہمیاں سامنے آئییں جبکہ 17 جون 2017 کو ایک انگریزی اور ایک اردو روزنامے میں اظہار دلچسپی کے نوٹس شائع کروائے جائیں گے۔

اے ایچ ایل نے بحیثیت اس پیشکش کے منیجر اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے کے-الیکٹرک کے 66.4 فیصد شیئرز کی خریداری کے معاملے میں غلط فہمیاں عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ نوٹسز جاری کرنے کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک کے 66 فیصد شیئرز کیلئے شنگھائی الیکٹرک سے معاہدہ

عارف حمید لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے 30 اگست 2016 کو پیش کیے گئے اظہار دلچسپی کے نوٹس کے مطابق کے-الیکٹرک کے 18.335 شیئر کا حصول ریگولیٹری اور دیگر منظوریوں سے مشروط تھا۔

اے ایچ ایل کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت اس پیشکش کے منیجر آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ پیشکش کے اعلان کا وقت 30 جون 2017 کو ختم ہوجائے گا جس کی بنیاد پر اس لین دین کی ریگولیٹری اور دیگر منظوریاں بقایا رہیں گی۔

اے ایچ ایل کے مطابق 30 جون گزرتے ہی اظہار دلچسپی کا نوٹس بھی ختم ہو جائے گا۔

اس پیشکش کے منیجر کے مطابق اگر حصول کنندہ اس لین دین کی ریگولیٹری اور دیگر زیر التواء منظوریوں کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے تو انہیں وضع کردہ قوانین کے تحت نیا اظہار دلچسپی کا نوٹس جاری کرنا ہوگا جو گذشتہ اعلان کے خاتمے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔

ایک اور خبر پڑھیں: کے-الیکٹرک، شنگھائی پاور کمپنی کو فروخت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایک ایکس) کو جاری کردہ ایک خط میں کے-الیکٹرک کے ڈائریکٹر فنانس اور کمپنی کے سیکریٹری محمد رضوان دالیا نے شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے اظہار دلچسپی کے نوٹس سے دستبرداری کے خط کی نقل کا حوالہ دیا، لیکن یہ نوٹس شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے ساتھ موجود نہیں تھا۔

تاہم بدھ (14 جون) کو شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ اظہار دلچسپی کے نوٹس کی نئی نقل کے-الیکٹرک کو موصول ہوئی، جس کے مطابق کمپنی بلواسطہ یا بلا واسطہ کے-الیکٹرک کے مطلوبہ ریگولیٹری اور دیگر منظوریوں کی وصولی سے مشروط 18 ارب 33 کروڑ 50 لاکھ روپے کے شیئرز حاصل کرے گی۔


یہ خبر 15 جون 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024