• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

قبلے کی سمت جاننے میں مددگار گوگل ایپ

شائع June 15, 2017
خانہ کعبہ —فائل فوٹو/ رائٹرز
خانہ کعبہ —فائل فوٹو/ رائٹرز

آپ کسی بھی جگہ ہوں اور نماز کے لیے قبلہ کی سمت جاننا چاہتے ہوں تو یہ بہت آسان ہے جس کے لیے گوگل کی نئی اینڈرائیڈ ایپ مدد فراہم کرے گی۔

رمضان المبارک کے دوران گوگل نے 'قبلہ فائنڈر' نامی ایپ متعارف کرائی ہے جو کہ آگیومنٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کرتی ہے۔

یہ ایپ موبائل فون کے کمپاس اور کیمرے کو خانہ کعبہ کی سمت جاننے کے لیے استعمال کرتی ہے اور صارف کی موجودہ لوکیشن کو مدنظر رکھ کر بتاتی ہے کہ نماز کس جانب پڑھی جاسکتی ہے۔

اس کے لیے آپ کو کرنا یہ ہے کہ اپنے اسمارٹ فون براﺅزر کے ذریعے g.co/QiblaFinder پر جائیں اور کیمرے کو یہاں وہاں گھمائیں جب تک خانہ کعبہ کا سمبل خلاء میں تیرتا نظر نہیں آتا۔

فی الحال یہ ایپ آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب نہیں جس کی وجہ اس میں آگیومنٹڈ رئیلٹی فیچر نہ ہونا ہے۔

تاہم وہ اینڈرائیڈ فون جن میں کمپاس کا فیچر موجود نہیں، ان میں بھی یہ ایپ درست طریقے سے کام نہیں کرتی۔

گوگل کے مطابق اس سروس کا مقصد مسلمانوں کو ماہ رمضان کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنا ہے۔

فوٹو بشکریہ Giphy
فوٹو بشکریہ Giphy

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024