• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

چہرے کو ہر عمر میں جوان رکھنے میں مددگار نسخے

شائع June 15, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ہماری خوراک صرف صحت پر نہیں بلکہ ہمارے شخصیت یا عمر پر بھی اثرانداز ہوتی ہے اور اگر آپ درمیانی عمر یا 50 کے عشرے کے بعد بھی جوان نظر آنا چاہتے ہیں اور وہ بھی کسی پلاسٹک سرجری یا ادویات کے استعمال کے بغیر تو یہ چند اشیاءایسی ہی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہیں جو آپ کی شخصیت کو کم عمر بنا کر پیش کرتی ہیں۔

ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں جانیں جو آپ کی شخصیت کو ہر عمر میں پرکشش بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں : غذائیں جو آپ کو جوان رکھنے میں مدد دیں

ٹماٹر

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ٹماٹر کے ٹکڑوں سے بنایا گیا قدرتی ماسک آپ کی تھکی ہوئی، بے رونق اور تناﺅ زدہ جلد کے لیے کرشماتی اثر کا حامل ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹماٹر کے ٹکڑوں کو ہفتے میں ایک بار بیس منٹ کے لیے چہرے پر رکھ کر نرم، ہموار اور نوجوان جلد کی واپسی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اگر جلد سوجن کی شکار ہے تو ٹماٹر جوس کو چہرے پر ملیں۔

آلو

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

آلو جلد کو نوجوان بنانے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے، جو کہ جلد کو جھریوں سے پاک کرسکتا ہے۔ پندرہ منٹ کے لیے آلو کے ماسک کو ہر روز لگائیں، جلد کی لچک اور شفافیت کے لیے اس میں لیموں کے عرق کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرمی میں جلد کو نکھارنے والی غذائیں

لیموں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

لیموں چہرے کی رنگت کو بحال، کیل مہاسوں کے اثرات اور ایج اسپاٹس سے نجات کے لیے بہترین ہے۔ لیموں جلد کو ہموار بنانے کے ساتھ ساتھ چمکدار بھی بناتا ہے۔ اس کے لیے لیموں کے عرق کو لوشن کے طور پر استعمال کریں اور روزانہ کی بنیاد پر چہرے پر ملیں۔

کھیرے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کھیروں کا ماسک کیل مہاسوں کے علاج کے لیے بہت موثر نسخہ ہے، اس کے علاوہ کھیرے جلد کی نوجوانی کے لیے بھی معاونت کرتے ہیں۔ کھیروں کو کاٹ لیں اور اس کے گول ٹکڑوں کو کم از کم پندرہ منٹ تک کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں، اس طریقہ کار کو ایک ہفتے میں کئی بار استعمال کریں۔

بیکنگ سوڈا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بیکنگ سوڈا بھی اس حوالے سے بہترین ہوتا ہے جس کے لیے بیکنگ سوڈا اور زیتون کے تیل کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور اس مکسچر کو چہرے کی صفائی کے لیے ہفتے میں ایک بار استعمال کریں۔ سوڈے کا ماسک بنانے کے لیے ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک چائے کا چمچ دہی ملائیں۔ اس ماسک کو دس منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں، جو کہ لٹک جانے والی جلد کو ٹائٹ، مستحکم اور ہموار کردیتا ہے۔

شہد

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر شہد کو استعمال کرنا معمول بنالیا جائے تو گہری جھریوں سے نجات بھی ممکن ہے، تاہم الرجی کی صورت میں اسے استعمال نہ کریں۔ شہد کو چہرے اور گردن کے حصے میں لگائیں اور بیس منٹ بعد گرم پانی سے دھولیں۔ عمر کے اثرات زائل کرنے والا ماسک بنانے کے لیے شہد اور دارچینی کی یکساں مقدار کو استعمال کریں۔

ناریل کا تیل

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ناریل کے تیل کو نرمی سے چہرے پر لگاکر پتلی تہہ سی بنالیں، اور پانچ منٹ بعد ٹشو سے صاف کرلیں، یہ جلد کو تازہ دم اور نوجوان بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

زیتون کا تیل

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

زیتون کا تیل اکثر بیوٹی پراڈکٹس میں استعمال ہوتا ہے، جو کہ جھریون سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ جلد کی نمی واپس لوٹاتا ہے، جبکہ نرمی بھی دیتا ہے۔ اس سے الرجی کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔ صبح اور شام کے وقت زیتون کے تیل کے چند قطرے آنکھوں کے نیچے لگائیں تاکہ جھریوں سے نجات پائی جاسکے۔

چینی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

چینی بہت زیادہ کھانا تو نقصان دہ ہوسکتا ہے مگر یہ چہرے کی صفائی اور چمک بحال کرنے کے لیے بھی فائدہ ہے۔ یہ جلد کے مردہ خلیات کی صفائی موثر طریقے سے کرتی ہے، جلد کو نرم، ہموار اور جگمگاتی ہے۔ ہفتے میں ایک بار اپنے چہرے کو گیلا کریں اور چینی رگڑیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024