• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انگلینڈ چاروں شانے چت، پاکستان فائنل میں

شائع June 14, 2017

پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو کھیل کے تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے آٹھ وکٹ سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

کارڈف میں باؤلرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو 211 رنز پر ٹھکانے لگا دیا، مین آف دی میچ حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے بھی ٹیم کو 100 رنز سے زائد کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس کی بدولت پاکستانی ٹیم نے دو وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا، اظہر علی اور فخر زمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

میچ سے قبل دونوں ٹیمیں قومی ترانے کیلئے جمع ہوئی تھیں— فوٹو: رائٹرز

پہلا میچ کھیلنے والے رومان رئیس نے ایلکس ہیلز کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلانے کے ساتھ ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی وکٹ بھی حاصل کی— فوٹو: اے ایف پی

ایونٹ میں پہلا میچ کھیلنے والے جونی بیئراسٹو نے اپنا انتخاب درست ثابت کیا اور 43 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

جو روٹ انگلینڈ کے سب سے کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 46 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کے اہم بلے باز جو روٹ کو آؤٹ کرنے پر شاداب خان خوشی کا اظہار کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

بین اسٹوکس سے انگلینڈ کو بہت امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ پوری اننگز میں مشکلات سے دوچار رہے اور انتہائی کوشش کے باوجود بھی 64 گیندوں پر کوئی باؤنڈری نہ مار سکے— فوٹو: اے ایف پی

انگلش کپتان آئن مورگن کو آؤٹ کرنے کے بعد پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کا روایتی انداز میں جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ای پی

فخر زمان نے شاندار کیچ لے کر معین علی کی اننگز کا خاتمہ کیا— فوٹو: اے ایف پی

جنید خان نے بھی اہم مواقعوں پر وکٹیں لے کر انگلش بیٹنگ لائن کو نقصان پہنچایا— فوٹو: اے ایف پی

فخر زمان نے ایک مرتبہ عمدہ بیٹنگ کی اور 57 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

انگلش باؤلرز انتہائی کوشش کے باوجود ابتدا میں کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے— فوٹو: رائٹرز

اظہر علی اور فخر زمان نے 118 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کر کے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھی— فوٹو: رائٹرز

پاکستانی اوپنر فخر زمان کے اسٹمپ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

اظہر علی نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز کی باری کھیلی— فوٹو: اے پی

محمد حفیظ نے چوکا لگا کر پاکستان کو آٹھ وکٹ کی شاندار فتح سے ہمکنار کرایا— فوٹو: رائٹرز

میچ میں شکست کے بعد انگلش ٹیم مایوس پویلین لوٹ رہی ہے— فوٹو: رائٹرز