• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

پاکستان کو اسلامی فوجی اتحاد سے کیوں دستبردار ہو جانا چاہیے

شائع June 14, 2017 اپ ڈیٹ June 21, 2017
لکھاری لاہور اور اسلام آباد میں فزکس اور میتھس پڑھاتے ہیں۔
لکھاری لاہور اور اسلام آباد میں فزکس اور میتھس پڑھاتے ہیں۔

اب جبکہ سعودی عرب کی قیادت میں پانچ عرب ممالک نے قطر کا کھانا اور پانی بند کر دیا ہے، تو پاکستان کو خود سے یہ بات ضرور پوچھنی چاہیے کہ وہ سعودی عرب کی زیرِ قیادت 41 سنی اکثریتی ممالک کے 'اسلامی فوجی اتحاد' کا حصہ کیوں ہے۔

عام طور پر اسلامی نیٹو قرار دیا جانے والا یہ فوجی اتحاد سابق ہیرو ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کی زیرِ کمان ہے۔ بظاہر عسکریت پسند دولتِ اسلامیہ کے خلاف ایک انسدادِ دہشتگردی اتحاد کا روپ رکھنے والی یہ فورس درحقیقت ایک سعودی-امریکی-اسرائیلی آلہ ہے جس کا رخ ایران کی جانب ہے۔

اس اتحاد کے حقیقی مقاصد کے بارے میں جو بھی شکوک و شبہات تھے، وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریاض میں گذشتہ ماہ تقریر کے بعد ختم ہوگئے۔ سعودی عرب کو 110 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کو عالمی دہشتگردی کا واحد مددگار قرار دیا: "لبنان سے عراق اور یمن تک، ایران دہشتگردوں، ملیشیاؤں، اور دیگر انتہاپسند گروہوں کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں تباہی اور افراتفری پھیلاتے ہیں۔ کئی دہائیوں سے ایران نے فرقہ وارانہ تنازعات اور دہشتگردی کو بڑھاوا دیا ہے۔"

اسرائیل کی خوشی کے لیے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو اس سے پوری طرح اتفاق کرتے ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے سی آئی اے کر سربراہ کے طور پر تقرری کے فوراً بعد انہوں نے تہران کو "امریکا کی تباہی کے لیے پرعزم" ہونے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا، اور ٹوئیٹ کیا کہ وہ اوباما کے ایران کے ساتھ کیے جانے والے "تباہ کن" ایٹمی معاہدے کو کو ختم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ تہران میں حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں: "کانگریس کو ایرانی رویہ اور ایرانی حکومت تبدیل کرنے کے لیے ضرور اقدامات کرنے ہوں گے۔"

پاکستان کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کیوں برا ہے، اور ہمیں اس سے کیوں فوراً دستبردار ہوجانا چاہیے۔

پہلی بات، اس لڑائی میں ہمارا کوئی فائدہ نہیں۔ ٹرمپ کی ٹوئیٹ، کہ قطر کو علیحدہ کر دینا "دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کا آغاز ہوگا"، شاید سعودی عرب کے لیے تو خوش کن ہو، مگر ہم پاکستان جانتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے۔ سعودی عرب کی فرماں بردار پتلیوں کی طرح مالدیپ اور موریطانیہ نے قطر سے اپنے روابط توڑ لیے، مگر ہمارا ایسا کوئی بھی اقدام، مثلاً قطر ایئرویز کا پاکستانی حدود میں داخلہ بند کر دینا، بہت بڑی بے وقوفی ہوگی۔

بدو قبیلوں اور عربوں کے آپسی جھگڑے ہمارا مسئلہ نہیں ہیں۔ دوحہ کی سب سے بڑی مسجد کا نام شیخ محمد ابنِ عبدالوہاب مسجد ہونا سعودی عرب کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہوگا، مگر ہمارے لیے نہیں۔ اور نہ ہی ہمیں اس بات سے فرق پڑتا ہے کہ ایک بے نام قطری شہزادے خود کو عبدالوہاب کا پڑپوتا قرار دینے میں حق بجانب ہیں یا نہیں۔

اپریل 2015 میں پارلیمنٹ کا متفقہ طور پر یمن جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دینے کے خلاف فیصلہ کرنا ایک تاریخی فیصلہ تھا۔ اگلے 18 ماہ میں سعودی اتحاد، جس کی پشت پناہی امریکا اور برطانیہ نے کی، نے کم از کم دس ہزار مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوقو کے مطابق "اتحاد نے غیر قانونی طور پر گھروں، بازاروں، ہسپتالوں، اسکولوں، سویلین کاروباروں، اور مساجد کو نشانہ بنایا۔" سب سے زیادہ ہلاکتیں اتحادی افواج کے فضائی حملوں سے ہوئیں۔

بدقسمتی سے تھوڑی دیر کھڑے رہنے کے بعد ہماری حکومت کے اعصاب کمزور پڑ گئے۔ نوؔے سالہ ناراض سعودی بادشاہ اور ان کے تلملائے ہوئے شہزادوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ہمارے وزیرِ اعظم، آرمی چیف، وزیرِ دفاع، سیکریٹری خارجہ اور کئی اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو فوراً ریاض بھاگنا پڑا۔ اگر ان کے اندر اخلاقی جراۤت ہوتی تو وہ کبھی ایسے نہ گھبراتے۔ سمندر پار ایک غیر ملکی خانہ جنگی میں پاکستانی فوجیوں کو مرنے اور مارنے کے لیے بھیجنا بالکل غلط ہے، اور کتنا ہی مفت تیل اور نوٹوں کی کتنی ہی گڈیاں اس غلط کو صحیح میں تبدیل نہیں کر سکتیں۔

دوسری بات، پاکستان کو مسلم دنیا کی اس وحشیانہ شیعہ سنی فرقہ وارانہ تقسیم میں کسی ایک فریق کا ساتھ دے کر اپنے مزید دشمن نہیں بنانے چاہیئں۔ عرب ایران تنازع آج کی بات نہیں، بلکہ یہ ایک تاریخی مسئلہ ہے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ علاقائی اثر و رسوخ کی بھی جنگ ہے۔

ایران ایک انقلابی طاقت ہے جس کے مولوی کھلے عام تمام بادشاہتوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب ہے، جو امریکی اسلحے اور امپورٹڈ فوجیوں کی مدد سے اپنا تسلط برقرار رکھنا اور بڑھانا چاہتا ہے۔

سعودی قطر تنازع فرقہ وارانہ تقسیم کا نہیں بلکہ طاقت کی جنگ کا اشارہ ہے۔ سرکاری طور پر قطر حنبلی قانون کے تحت چلنی والی ایک شریعہ ریاست ہے، مگر شیعہ ایران اور سنی ترکی، دونوں ہی روزے دار قطریوں کو کھانا اور پانی پہنچا رہے ہیں۔ ترکی کی پارلیمنٹ نے تو قطر کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے 3000 فوجیوں کا دستہ بھیجنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

تیسری بات، پاکستان کو ایسے کسی بھی ملک کا ساتھ نہیں دینا چاہیے جو عرب دنیا کی ماڈرنائزیشن کے خلاف ہو۔ مسلم دنیا کا کوئی بھی ملک سماجی اور ثقافتی طور پر سعودی عرب سے زیادہ قدامت پسند نہیں ہے۔

بھلے ہی سعودی عرب اور دولتِ اسلامیہ ایک دوسرے کے سخت دشمن ہوں، مگر دونوں کئی باتوں میں ایک جیسے ہیں۔ دونوں دنیا کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں۔ دونوں ہی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔

حکمران خاندان کو جواز فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب کے نزدیک وہابی مکتبہءِ فکر — جو جمہوریت کو درست نہیں سمجھتا — ہی درست اسلام ہے۔ سعودی عرب میں جمہوریت کا مطالبہ کرنا آپ کو جیل، یہاں تک کہ تلوار کے نیچے بھی بھیج سکتا ہے۔

چوتھی بات، سعودی کیمپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے پاکستان فلسطین کے لیے اپنی روایتی حمایت بھی جاری نہیں رکھ سکے گا۔ حقیقتاً، سعودی قطر تنازع کی ایک وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ قطر حماس سے اپنے تعلقات ختم کر لے، جو کہ اس نے اب تک نہیں کیے ہیں۔ بھلے ہی حماس کے طریقہءِ کار کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، مگر مؤثر طور پر صرف حماس ہی وہ قوت ہے جو اسرائیلی قبضے کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے۔

پانچویں بات، تیل کی دولت کے سامنے جھک کر پاکستان نے اپنی خودداری کا سمجھوتہ کر لیا ہے۔ ہم سعودیوں کو اپنا بھائی کہتے ہیں، مگر پاکستانیوں کو سعودی عرب میں مسکین اور بھکاری کہا جاتا ہے۔ وہاں موجود کئی پاکستانی مزدوروں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2012 سے 2015 کے درمیان دو لاکھ 43 ہزار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، جبکہ اس سال کے چار ماہ میں مزید 40 ہزار پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے۔

ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں کے مطابق اجتماعی ڈی پورٹیشن میں اکثر اوقات تشدد بھی کیا جاتا ہے، جبکہ زیادہ تر معاملات تنخواہوں کی عدم ادائیگی یا کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کے ہوتے ہیں۔

سعودی عرب کا یہ ہتک آمیز رویہ صرف غریب پاکستانیوں تک محدود نہیں، بلکہ ہمارے وزیرِ اعظم کو اسلامو فوبیا کے شکار ڈونلڈ ٹرمپ — جو مسلم مخالف جذبات بھڑکانے کے لیے مشہور ہیں — کا سعودی عرب کی کانفرنس میں اسلام پر لیکچر خاموشی سے سننا پڑا۔ 30 دیگر مسلم سربراہانِ مملکت کے ساتھ نواز شریف صاحب کو بھی دعوت دی گئی، مگر صرف سننے کے لیے، بولنے کے لیے نہیں۔ بعد میں مانگی گئی علامتی معافی سے پاکستان کی بے عزتی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔

پاکستان کو اسلامی فوجی اتحاد سے دستبردار ہو کر سعودی ایران تنازع میں فوری طور پر خود کو غیر جانبدار قرار دے دینا چاہیے۔ تہران میں اہم مقامات پر حالیہ حملے — جن کی ذمہ داری یوں تو دولتِ اسلامیہ نے قبول کی ہے مگر پاسدارانِ انقلاب اس کی ذمہ داری سعودی عرب پر ڈالتے ہیں — اس مسئلے کو مزید فوری توجہ طلب بنا دیتے ہیں۔

سعودی عرب کی جنگیں لڑنے کے لیے پاکستانی فوجیوں کی بھرتی بند ہونی چاہیے، اور جنرل راحیل شریف کو فوری طور پر وطن واپسی کا حکم دینا چاہیے۔ اگر وہ دہشتگردی سے لڑنا ہی چاہتے ہیں، تو اپنے ملک میں ابھی بہت کام باقی ہے۔

یہ مضمون ڈان اخبار میں 10 جون 2017 کو شائع ہوا۔

انگلش میں پڑھیں۔


مضمون کی پہلی سطر میں ابتدائی طور پر قطر کے بجائے سعودی عرب تحریر کر دیا گیا تھا۔ اس کی تصحیح کر دی گئی ہے اور ادارہ اس کے لیے معذرت خواہ ہے۔

پرویز ہود بھائی

لکھاری لاہور اور اسلام آباد میں فزکس اور میتھمیٹکس پڑھاتے ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (12) بند ہیں

Fuad Jun 14, 2017 10:48am
Hats off to the author for spelling the facts in a precise manner for an average person like me to comprehend. But our so called leaders are "Beggers" and beggars can NEVER be choosers. We must first throw away the “bottomless kashkool” our leaders have been holding for the past fifty plus years. Long live Pakistan.
hasan Jun 14, 2017 11:10am
حقیقت تو یہی ہے مگر اپنی ذاتی رنجشوںاورمخالف کو توہین رسالت کی بندوق سے مروانے والی قوم کو امت مسلمہ کی مفاد اورملکی اداروں کو اپنے بد ترین کرپٹ اور بد کردار چمچوں کے حوالے کرنے والے حکمرانوں کوملکی مفاد کون سمجھائے گا۔؟
Sheri Jun 14, 2017 11:41am
Qehere Darwesh bar Jane Darwesh. Ya yoon kahiay. Bhains k aagay been bjanay ka kuch faaida nahin.
Sheri Jun 14, 2017 11:47am
Muslman dunia k jis konay mein be hay Qatar k sath honay Walay sulook par tarhap rha hay. Sirf tarhap saktay hein. In barhay barhay crocodiles ko rok nahin saktay jo Qatar ko kha janay k liay apnay daant tez kar chukay hein. Allah SWT say Reham ki Dua hay.
بدرالدین Jun 14, 2017 01:17pm
آپ فزکس اور میتھ کے استاذ ہیں بہت اچھی بات ہے لیکن اس بھی بڑی خوشی ہوتی کہ آپ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے بجائے میتھ کی طرح سیاسی نظریات میں بھی منصفانہ رویہ اپنا کر اور گہرائی میں اتر کر حق کو بیان کرتے
عمر بشیر خان Jun 14, 2017 02:32pm
یہ جنگ اسلام پسندوں کی اسلام دشمنوں کے خلاف نہیں ۔ یہ صرف اپنی چودھریت کے لئے ہے ۔ پاکستانی فوج کو فوری اس مسئلے سے دور ہوجانا چاہے ۔
zia Jun 14, 2017 03:21pm
پاکستان کو ایران سے ایسا کونسا بڑا فائدہ پہنچ رہا ہے کہ پاکستان سعودی سے دشمنی مول لےہاں البتہ ایران سی پیک کو ناکام کرنے کی کوشش ضرور کر رہا ہے. یہ مفادات کی جنگ ہے پاکستان کو صرف اپنامفاد دیکھنا چاہیے.
Syed Asim Jun 14, 2017 03:52pm
100% agreed
احسن اقبال Jun 14, 2017 05:16pm
محترم استاد فزکس ! کیا آپ اپنی توانائی اس بات پر صرف نہیں کرسکتے کہ آپ صاحب ثروت اور سماجی اثر و رسوخ رکھنے والے کے ساتھ ملکر مسلم امہ بالخصوص پاکستانیوں کیلئے ایسی تنظیموں اور انجمنوں کی بنیاد ڈالیں اور ڈلوائیں جہاں مقامی سطح پر غوروفکر کا رجحان پیدا ہوں۔ آپ اگر علم کی ترویج کے لئے کوئی کوشش کریں تو یہ آپ کی خودی(ego) کو تسکین فراہم کرسکے گی۔ معذرت خواہ احسن اقبال [email protected]
کاشف حیدر Jun 14, 2017 07:15pm
میری ناقص رائے میں اصل مسئلہ صرف نکتہ نمبر چار، یعنی حماس کو ایک سیاسی پلیٹ فارم دینا ہے۔ آزادی ءِ فلسطین کے حوالے سے حماس یا غزہ میں رہنے والے ہی اب عملی میدان میں کھڑے ہیں۔ باقی ممالک (اردن، مصر، بحرین وغیرہ) نے ایک کر کے اپنے خیمہ بادشاہ سلامت کے ساتھ مخالف سمت میں لگا لیا ہے۔
سلطان Jun 15, 2017 04:31am
@zia You're RIGHT
شوکت اعوان Jun 16, 2017 09:04pm
زبردست تجزیئے اور گفتگو

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024