• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

انوشکا شرما سے لوگ ڈر کیوں گئے؟

شائع June 13, 2017
—فوٹو: انوشکا شرما انسٹاگرام
—فوٹو: انوشکا شرما انسٹاگرام

ویسے بھی عام طور پر بولی وڈ خواتین کے لباس، فیشن اور بدلتے ہوئے روپ پر طرح طرح کے تبصرے کسے جاتے ہیں، اور اب کے بار ان تبصروں کا نشانہ بنیں انوشکا شرما۔

ابھی حال ہی میں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون، فاطمہ ثنا شیخ اور روینا ٹنڈن سمیت دیگر اداکاراؤں کو لباس اور فیشن پر تنیقد کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں انٹرنیٹ پر ٹرول کیا گیا۔

اس سے پہلے عامر خان کو بھی فلم دنگل کے لیے اپنا وزن بڑھانے پر ٹرول کیا گیا تھا، اور اس بار انوشکا شرما کو اپنا روپ تبدیل کرنے پر ٹرول کیا گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم ’پری‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا، جس میں وہ بہت مختلف انداز میں نظر آ رہی ہیں۔

چند ہی گھنٹوں میں اس تصویر کو 3 لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا، اور سیکڑوں افراد نے اس پر کمنٹ کیے، جب کہ اس تصویر کو فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی شیئر کرکے طرح طرح کے جملے لکھے گئے۔

Pari...First Look @officialcsfilms @kriarj.entertainment #ParambrataChatterjee #PariFirstLook

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

کئی افراد نے تو تصویر کو ڈراؤنی قرار دیتے ہوئے انوشکا شرما سے سوال کیا کہ، پری ایک ڈراؤنی فلم ہے؟۔

انوشکا شرما نے کسی سوال کا کوئی جواب نہیں دیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین تصویر کو شیئر کرکے طرح طرح کے تبصرے لکھتے رہے۔

فنی تھنگس ممی سیز نامی ایک مزاحیہ ٹوئٹر ہینڈل سے انوشکا شرما کی اس تصویر کو ایک اور تصویر کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے موازنہ کیا گیا، اور لکھا کہ،میری بیٹی کے معمول کا روپ اور اس وقت کا روپ جب اسے لڑکے والے دیکھنے گھر آ رہے ہیں۔

ایسٹ انڈیا کامیڈی کے ٹوئٹر ہینڈل سے انوشکا شرما کی اس تصویر کے ساتھ دیگر 7 فوٹوز شیئر کرکے ہفتے کے ساتوں دن کو تصاور اور موڈ کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔

نرمالیہ دتا نے لکھا کہ انوشکا شرما کاجل لگانا بھول گئیں ہیں، ساتھ ہی انہوں نے تصویر سے ڈر کا بھی اظہار کیا۔

شیو دتا نے بھی اپنی ٹوئیٹ میں ڈر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انوشکا شرما پہنچاننے میں نہیں آ رہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا انوشکا شرما اپنے مداحوں کو پہلی جھلک دکھا کر پریشانی کی حالت میں چھوڑ چلیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024