• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

موٹرولا کا سستا ترین اسمارٹ فون پیش

شائع June 13, 2017
— فوٹو بشکریہ موٹرولا
— فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے اپنے سستا ترین اسمارٹ فون موٹو ای 4 متعارف کرادیا ہے۔

ویسے تو چینی اور مقامی کمپنیوں کے اس سے بھی سستے اسمارٹ فونز دستیاب ہیں تاہم موٹرولا زیادہ مشہور اور اچھی کمپنی تصور کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں : ہیواوے کا ایک اور فلیگ شپ فون آنر 9 متعارف

کمپنی کے مطابق یہ ایسا اسمارٹ فون ہے جو ایسے افراد کے لیے ہے جو ایک محدود بجٹ کے اندر رہ کر مناسب فیچرز والی ڈیوائس کو خریدنا چاہتے ہیں یا ایسی ڈیوائس چاہتے ہیں جس پر خرچے کی زیادہ فکر نہ ہو۔

یہ فون پانچ انچ اسکرین کے ساتھ ہے جس میں 1280x720 پکسل ڈسپلے ہے جبکہ اس کی ایک خاص بات کم قیمت میں نئے اینڈرائیڈ نوگیٹ 7.1 آپریٹنگ سسٹم کی موجودگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا 9 کی مزید تفصیلات منظرعام پر

اس کا بیک کیمرہ آٹھ میگا پکسل جبکہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔

اسی طرح کواڈ کور پراسیسر، سولہ جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک اضاہ کیا جاسکتا ہے، دو جی بی ریم، 2800 ایم اے ایچ بیٹری، فنگر پرنٹ سنسر، مائیکرو یو ایس بی، ڈوئل سم وغیرہ جیسے فیچرز بھی دیئے گئے ہیں۔

اس کا موٹو ای فور پلس نامی ورژن بھی موجود ہے جس میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ بغیر چارج کے بھی لگ بھگ دو دن چل سکتی ہے۔

موٹو ای فور کی قیمت 129 ڈالر (ساڑھے تیرہ ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ ای فور پلس کی 179 ڈالر (ساڑھے 18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور انہیں جلد متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024