• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کیا آپ اپنے ہاتھ صحیح طرح دھوتے ہیں؟

شائع June 13, 2017
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

ہاتھوں کو دھونا ویسے تو آسان ترین کام ہے مگر کیا آپ واقعی بیکٹریا کو موثر ترین طریقے سے ختم کرنے میں کامیاب رہتے ہیں؟

اگر اسکاٹ لینڈ کی ایک طبی تحقیق کے نتائج کو تسلیم کیا جائے تو ہم یہ آسان کام بھی ٹھیک طرح نہیں کرپاتے۔

جی ہاں گلاسکو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھ دھونے کا روایتی طریقہ درحقیت صفائی کے لیے بہترین نہیں۔

محققین کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 6 نکات پر تجویز کیا گیا طریقہ کار اس حوالے سے زیادہ بہترین ہے۔

اس طریقہ کار کے تحت سب سے پہلے اپنے ہاتھ گیلے کریں اور پھر صابن لگائیں، اپنے ہتھیلی کو اس وقت تک رگڑیں جب تک صابن کے بلبلے نہ بن جائیں۔

اس کے بعد ایک ہاتھ کی ہتھیلی کو دوسرے ہاتھ کی پشت پر رگڑیں اور پھر یہی کام دوسری ہتھیلی سے کریں۔

دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے درمیان اچھی طرح رگڑیں۔

اپنی انگلیوں کی پشت کو رگڑیں اور اس سے پہلے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں ملالیں۔

5 ویں نکتے پر اپنی بائیں انگوٹھے سے دائیں ہتھیلی کو گھڑیوں کی سوئیوں جیسی حرکت کے ذریعے رگڑیں، اس کے بعد یہی کام بائیں ہتھیلی پر دائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے کریں۔

اب یہی کام ہتھیلیوں کی پشت پر کریں یعنی انگوٹھے سے گھڑیوں کی سوئیوں جیسی حرکت کے ذریعے رگڑیں۔

محققین کے مطابق ہاتھوں کی صفائی انتہائی ضروری ہوتی ہے تاکہ انفیکشنز سے بچا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024