• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہیواوے کا ایک اور فلیگ شپ فون آنر 9 متعارف

شائع June 12, 2017
— فوٹو بشکریہ ہیواوے
— فوٹو بشکریہ ہیواوے

ہیواوے نے اپنا ایک اور فلیگ شپ اسمارٹ فون آنر 9 متعارف کرا دیا ہے۔

سام سنگ اور ایپل کے بعد دنیا کی تیسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی نے چین میں ایک تقریب کے دوران اپنے نئے فلیگ شپ ماڈل کو پیش کیا۔

اس فون کی خاص بات 20 میگا پکسل (مونوکروم) اور 12 میگا پکسل (آر جی بی) ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہے جو بالکل اسی کمپنی کے ایک اور فون پی ٹین کی طرح ہے۔

اس ڈوئل کیمرہ سیٹ میں ٹو ایکس آپٹیکل زوم، لیزر آٹو فوکس، ایف 2.2 آپرچر، فیز ڈیٹیکشن آٹوفوکس، پورٹریٹ اور Bokeh موڈز کے ساتھ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش جیسی خصوصیات دی گئی ہیں۔

اس فون کا ڈیزائن پی ٹین سے بالکل مختلف ہے تاہم فیچرز دونوں فونز کے ملتے جلتے ہیں۔

آنر نائن 5.15 انچ فل ایچ ڈی اسکرین، ہیواوے کا اپنا ہیلی کیرین 960 چپ سیٹ، 4 سے 6 جی بی ریم، 64 سے 128 جی بی اسٹوریج، ڈوئل ہائیبرڈ سم سلاٹ اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیواوے پی 10 فوٹوگرافی کے لیے بہترین فون

اس ڈیوائس کا فرنٹ کیمرہ آٹھ میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 2.0 آپرچر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم جس میں کمپنی نے اپنے چند اضافے بھی کیے ہیں۔

3200 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اس فون میں فنگر پرنٹ سنسر فرنٹ میں ہوم بٹن پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ فون چار رنگوں بلیو، بلیک، امبر گولڈ اور گرے میں دستیاب ہوگا۔

آنر نائن کا چار جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2299 یوآن (35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، چھ جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا 2699 یوآن (41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ چھ جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 2999 یوآن (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کی گئی بہترین ڈیوائسز

یہ فون سولہ جون سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد یہ دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024