• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'دپیکا کے والد بالکل رنبیر کپور کی طرح لگ رہے ہیں'

شائع June 12, 2017

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اکثر وبیشتر سماجی روابط کی ویب سائٹس پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں انھوں نے اپنے والد پراکاش پڈوکون کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

دپیکا نے تصویر کے ساتھ لکھا، 'ہیپی برتھ ڈے پاپا، مجھے آپ سے پیار ہے'، اس تصویر کو شیئر کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر اسے 50 ہزار سے زائد افراد نے لائیک جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے کمنٹس کیے۔

Happy Birthday Pappa...I Love You!❤️

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

دپیکا کی اس تصویر پر جہاں متعدد افراد نے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کے والد کو سالگرہ کی مبارکباد دی، وہیں کئی صارفین نے لکھا کہ 'دپیکا کے والد بالکل رنبیر کپور کی طرح لگ رہے ہیں'۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی جوڑی کا چرچا طویل عرصے تک بولی وڈ میں رہا، بعدازاں دونوں کا تعلق ختم ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:کانز میلے میں دپیکا پڈوکون کے اسٹائل کی دھوم

دپیکا کے والد پراکاش پڈوکون سابق بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جنھوں نے ہندوستان کے لیے کئی مقابلے جیتے، رواں برس وہ اپنی 62 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دپیکا خود بھی قومی سطح پر بیڈمنٹن کھیل چکی ہیں اور اپنے اسپورٹس بیک گراؤنڈ کا کریڈٹ اپنے والد کو دیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024