• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نوکیا 9 کی مزید تفصیلات منظرعام پر

شائع June 11, 2017

نوکیا کی جانب سے مزید نئے اسمارٹ فونز متعارف کرائے جانے کی تیاری کرلی گئی ہے اور اس حوالے سے کمپنی کئی برس بعد اپنا پہلا فلیگ شپ فون سامنے لانے والی ہے۔

امریکی محکمے کے پاس نوکیا نے اپنے نئے فلیگ شپ فون نوکیا نائن کی تفصیلات جمع کرائی ہیں جس میں اس کے متعدد فیچرز پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : نوکیا کا فلیگ شپ فون کیسا ہوگا؟

ان تفصیلات کے مطابق نوکیا نائن ڈوئل لینس کیمرے، یو ایس بی سی کنکشنز اور طاقتور ترین پراسیسر کے ساتھ ہے۔

امریکی محکمے ایف سی سی نے اسے سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا ہے جبکہ دیگر لیکس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ چار سے آٹھ جی بی ریم، 64 سے 128 جی بی اسٹوریج، 5.3 انچ کیو ایچ ڈی ڈسپلے اور 22 میگا پکسل ڈوئل کیمرے کے ساتھ ہوگا۔

فوٹو بشکریہ نوکیا پاور یوزر
فوٹو بشکریہ نوکیا پاور یوزر

اس سے قبل اس فون کے ڈیزائن کے خاکے منظرعام پر آئے تھے جن سے عندیہ ملتا تھا کہ یہ بیزل لیس اسکرین والا فون ہوگا جس میں ہوم بٹن کو ختم کرکے فنگر پرنٹ سنسر کو بیک پر منتقل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا کے ڈوئل کیمرہ فون کی ویڈیو سامنے آگئی

اسی طرح بارہ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ، 3800 ایم اے ایچ بیٹری، اینڈرائیڈ نوگیٹ، واٹر ریزیزٹنٹ کے ساتھ اس کی قیمت 699 ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔

یہ فون اگلی سہ ماہی کے دوران فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024