• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سندھ میں پانی وبجلی کے بحران کاذمہ دار وفاق ہے:مرادعلی شاہ

شائع June 10, 2017
مرادعلی شاہ نے حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر چادر چڑھائی—فوٹو: حنیف سموں
مرادعلی شاہ نے حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر چادر چڑھائی—فوٹو: حنیف سموں

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی نے سندھ میں بجلی اور پانی کے بحران کا ذمہ دار ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت کو قرار دے دیا۔

حضرت سچل سرمست کے 196 ویں عرس کے موقع پر خیرپور کے علاقے درازا شریف میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے سندھ میں پانی کے بحران پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے زراعت پر منفی اثرات پڑرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے پانی کا حصہ پنجاب حاصل کررہا ہے جس کے باعث کسان خریف کی فصل وقت سے پہلے کاشت کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں پانی کی قلت پر صوبائی اراکین کی تشویش

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'صوبہ سندھ ماہ رمضان میں بھی پانی کے بحران سے دوچار ہے' تاہم پانی اور بجلی کی کمی کے معاملے کو وزیراعظم کے سامنے اٹھایا گیا تھا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

مرادعلی شاہ نے حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر چادر چڑھائی—فوٹو: حنیف سموں
مرادعلی شاہ نے حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر چادر چڑھائی—فوٹو: حنیف سموں

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سپریم کورٹ میں کرپشن کے مقدموں کا سامنا کررہے ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر 'بے بنیاد الزامات' لگارہے ہیں۔

وزیراعظم کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'نواز شریف کو صوبہ سندھ کے مسائل سننے کی کوئی دلچسپی نہیں ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے باوجود کے-الیکٹرک، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے۔

مزید پڑھیں:'سندھ کے بجلی بحران پر قابو پایا جائے'

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں پی پی پی کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے کابہتر طریقہ حضرت سچل سرمست کی شاعری سے حاصل ہوگا۔

وزیراعلی نے حضرت سچل سرمست کے 196 ویں عرس کے موقع پر مزار پر چادر چڑھائی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024