• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بھارتی اداکارہ کے رمضان میں مختصر لباس پہننے پر تنازع

شائع June 10, 2017
—فوٹو: انسٹا گرام
—فوٹو: انسٹا گرام

مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے ڈیبیو انٹری دینے والی خوبرو مسلمان اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مختصر لباس پہننے پر بھارت میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

مسلمان خاندان سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے دنگل میں عامر خان کی بیٹی اور پہلوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، جب کہ اس سے پہلے وہ چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے بھی فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے 2 دن قبل ساحل سمندر پر ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی۔

اس تصویر میں فاطمہ ثنا شیخ ایک کالے رنگ کے سوِم سوٹ میں ملبوس ہیں، جو قدرے مختصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر کی ’دنگل‘ بااختیار خواتین کی کہانی

تصویر کو شیئر کیے جانے کے بعد پہلے تو انہیں انسٹاگرام پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں اس تصویر کو لے کر دیگر سوشل میڈیا پر بھی بحث کی گئی۔

مسلم خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے خوبرو اداکارہ کو ماہ مبارک میں ایسا مختصر لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

فاطمہ ثنا شیخ کی اس تصویر کو انسٹاگرام پر 57 ہزار بار لائیک کیا گیا، جب کہ اسی تصویر کو فیس بک، سوشل میڈیا اور دیگر سائٹس پر بھی شیئر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: دنگل سب سے زیادہ کمانے والی بولی وڈ فلم

علاوہ ازیں بھارتی اخبارات میں بھی اس تصویر پر ہونے والی بحث کی خبریں شائع ہوئیں۔

لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بولی وڈ شخصیت پر ان کے لباس کی وجہ سے تنقید کی گئی ہو، اس سے پہلے بھی کئی اداکاراؤں کو تضحیک کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024