• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی پہلی جھلک جاری

شائع June 9, 2017
—: فوٹو: ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ/ ٹوئٹر
—: فوٹو: ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ/ ٹوئٹر

فلم ساز امتیاز علی کی آنے والی فلم ’ جب ہیری میٹ سیجل‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی، جس میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کو دکھایا گیا ہے۔

امتیاز علی کئی عرصے سے اس فلم کا نام مکمل کرنے میں مصروف تھے، انہوں نے کئی ناموں پر غور کرنے کے بعد بالآخر فلم کا نام اپنی پرانی فلم ’جب وی میٹ‘ کو ذہن میں رکھ کر فائنل کیا۔

جب ہیری میٹ سیجل بھی امتیاز علی کی دیگر کئی فلموں کی طرح ایک سیاحت و سفر پر مبنی فلم ہوگی۔

امتیاز علی کی آنے والی یہ فلم رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی ’تماشا‘ اور عالیہ بھٹ کی ’ہائی وے‘ کے طرز پر تیار کی جائے گی، مگر یہ ان سے منفرد فلم ہوگی۔

جب ہیری میٹ سیجل کو بھی ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے 4 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جب فرح خان اور کرن جوہر نے شاہ رخ کو ’شرمندہ‘ کیا

فلم کا نام 1989 کے مشہور رومانوی ٹی وی سیریل ’وین ہیری میٹ سیلی‘ سے ملتا جلتا ہے، تاہم اس کا اسکرپٹ اس سے کتنا مختلف ہے یہ اندازہ فلم دیکھ کر ہی ہوگا۔

ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے فلم کی پہلی جھلک جاری کرنے کے بعد انوشکا شرما اور شاہ رخ خان نے بھی فلم کے پوسٹرز ٹوئیٹ کیے۔

مزید پڑھیں: میں 'فقیر' ہوں، شاہ رخ خان

خیال رہے کہ جب ہیری میٹ سیجل دونوں اداکاروں کی تیسری فلم ہوگی، اس سے قبل شاہ رخ خان اور انوشکا شرما ’رب نے بنادی جوڑی‘ اور ’جب تک ہے جاں ‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024