• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

’عاطف اسلم کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتا ہوں‘

شائع June 9, 2017
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم — فوٹو/ فائل
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم — فوٹو/ فائل

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے گانے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بےحد پسند کیے جاتے ہیں، ان کے لاکھوں مداحوں میں سے ایک بولی وڈ ہدایت کار اونیر بھی ہیں۔

عاطف اسلم اور نیشنل ایوارڈ یافتہ اونیر 2006 سے ایک ساتھ کام کررہے ہیں، بولی وڈ میں انٹری کرنے کے بعد عاطف اسلم نے اپنا دوسرا گانا اونیر کی فلم کے لیے گایا۔

تاہم بدقسمتی سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث یہ دونوں ایک ساتھ اونیر کی اگلی فلم ’شب‘ کے لیے کام نہیں کرپائیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اونیر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں عاطف اسلم کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، لیکن بدقسمتی سے اس وقت جب مجھے گانے ریکارڈ کرنے ہیں تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر نہیں، اس وقت فلموں کے ساتھ بہت سے مسائل پیش آرہے ہیں اور میں ایک چھوٹی فلم بنا رہا ہوں جس کے لیے اتنے مسائل نہیں اٹھا سکتے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے پاکستان میں بہت سے دوست ہیں، میرے خیال سے یہ دونوں ممالک کا نقصان ہے اگر ہم ایک دوسرے کے ٹیلنٹ کو موقع نہ دیں، میں نے اور عاطف نے بات کی ہے اگر اس دفعہ نہیں تو مستقبل میں ہم ضرور ایک ساتھ کام کریں گے‘۔

فلم ’شب‘ میں بولی وڈ اداکارہ روینا ٹنڈن کام کرتی نظر آئیں گی، اس فلم کی کہانی میں خواب، پیار اور خوشیوں کو پیش کیا جائے گا۔

اونیر نے عاطف اسلم کی دوستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فلم میں ان کا پُرانا گانا ’تیرے بن‘ بھی شامل کیا ہے۔

فلم ’شب‘ رواں سال 30 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024