• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

گلیکسی نوٹ 8 جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع June 8, 2017
گلیکسی نوٹ 7 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی نوٹ 7 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کا رواں سال کا دوسرا فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 8 توقع سے پہلے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 8 کی دستیابی کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ یہ رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران دستیاب ہوگا تاہم اس نے تاریخ بتانے سے گریز کیا۔

مگر اب نئی لیک میں اس نئے فون کی تاریخ سامنے آگئی ہے اور یہ آئی فون ایٹ کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : گلیکسی نوٹ 8 کی پہلی جھلک؟

گلیکسی نوٹ ایٹ کو اگست میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ آئی فون ایٹ سے ایک ماہ قبل سامنے آجائے گا جس سے جنوبی کورین کمپنی ایپل کی ڈیوائس کو پیچھے چھوڑنے کی امید رکھے ہوئے ہے۔

کوریا ہیرالڈ نے گزشتہ سال بھی گلیکسی نوٹ سیون کی تاریخ کا قبل از وقت درست بتایا تھا اور وہ فون دو اگست کو متعارف کرایا گیا تھا۔

اس نئے گلیکسی نوٹ کے فیچرز کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں تاہم یہ پوری امید ہے کہ وہ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ ہوگا۔

ایسا کوئی فون اب تک سام سنگ نے ابھی تک متعارف نہیں کرایا ہے اور یہ آئی فون سیون پلس کی کامیابی کا نتیجہ لگتا ہے۔

اور یہ تو کافی حد تک یقینی ہے کہ گلیکسی نوٹ ایٹ بھی گلیکسی ایس ایٹ کی طرح بیزل لیس ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جبکہ فنگر پرنٹ اسکرین کے اندر دیا جائے گا، جو کہ ایس ایٹ میں بیک پر دیا گیا تھا۔

یہ فون ممکنہ طور پر 6.4 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جو کہ اس کمپنی کی سب سے بڑی اسکرین ہوگی جبکہ کیو ایچ ڈی پلس انفنٹی ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی۔

اور ہاں گلیکسی نوٹ ایٹ کے ساتھ سام سنگ اپنے ایس پین کو بھی اپ گریڈ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا پہلا ڈوئل کیمرے والا فون

فون کے دیگر فیچرز میں 128 جی بی اسٹوریج، 4000 ایم اے ایچ تک کی بیٹری اور اسٹریو اسپیکرز وغیرہ نمایاں ہوسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024