• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سلمان خان بگ باس 11 کی بھی میزبانی کریں گے

شائع June 6, 2017
—فائیل فوٹو
—فائیل فوٹو

بھارت کے متنازع ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کے 10 سیزن کو مکمل ہوئے تقریبا ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے، تاہم اب تک اس کا نیا سیزن شروع نہیں کیا جاسکا۔

لیکن اب اس معروف ریئلٹی شو کے گیارہویں سیزن کو جلد ہی آن ایئر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

باگ باس کے 11 ویں سیزن میں بھی میزبانی کے فرائض بولی وڈ کے بھائی سلمان خان ہی ادا کریں گے، جن کی میزبانی کی بدولت اس شو کے گزشتہ سیزن نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس: سلمان کا فی قسط معاوضہ کروڑوں میں

بگ باس کے گیارہویں سیزن کو آن ایئر کرنے کی تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے آخر تک آن ایئر کیا جائے گا۔

کلر ٹی وی نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ای او راج نایک نے اپنے ٹوئٹر پر بگ باس 11 کے سیزن کی پرومو ویڈیو جاری کی، جس میں سلمان خان یہ اعلان کرتے نظر آ رہے ہیں کہ شو کے 11 ویں سیزن کے لیے انٹریز بھیجنا شروع کی جائیں۔

خیال رہے کہ بگ باس میں خصوصی ایپ ووٹ (Voot) کے ذریعے رجسٹریشن کرائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: 5 پاکستانی جنھیں بگ باس میں ہونا چاہئے

رجسٹریشن کا طریقہ نہایت آسان ہوتا ہے، خواہشمند شخص کو تفصیلات فراہم کرنے سمیت ایک ویڈیو بھیجنی پڑتی ہے۔

بگ باس بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ٹی وی ریئلٹی شوز میں سے ایک ہے، جس میں کئی متنازع شخصیات اور فنکار بھی شامل ہوتے ہیں، اس شو کو پاکستان میں بھی شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

سلمان خان اس شو کے گیارہویں سیزن کی میزبانی کرنے کے بعد بگ باس کی 8 مرتبہ میزبانی کرنے والے اداکار بن جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024