• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اگر کان میں پانی چلا جائے تو کیا کرنا چاہئے؟

شائع June 5, 2017
— فوٹو بشکریہ ہیلتھ لائن
— فوٹو بشکریہ ہیلتھ لائن

اکثر افراد کو اس تکلیف کا سامنا ہوتا ہے جب نہانے خاص طور پر سوئمنگ پول یا سمندر وغیرہ میں تیراکی کے دوران کان میں پانی چلا جائے۔

تو ایسا ہونے پر کان سے پانی نکالنے کے لیے کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں؟

اس بات کا جواب نیویارک یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے دیا ہے۔

مزید پڑھیں : کان کی صفائی کس طرح کی جائے؟

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ کان میں پانی چلا جائے تو کیسی بے آرامی اور پریشانی کا احساس ہوتا ہے۔

مگر پانی کان میں جانے کی صورت میں روئی لگی سلائی یا کیو ٹپ کا استعمال کسی صورت نہیں کرنا چاہئے۔

ماہرین کے مطابق کان میں پانی جانے کی صورت میں اگر سلائی کا استعمال کیا جائے اور اگر وہاں کسی طرح کا میل موجود ہو تو پانی اس کان کے میل کے پیچھے پھنس جاتا ہے جو کسی نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا کان صاف کرنے والی سلائی کا استعمال کرتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق سب سے آسان اور سستا ترین طریقہ اپنے سر کو ایک طرف نیچے جھکا لیں اور کان کی لو کو ہلائیں یا اپنی انگلی پر تولیہ لپیٹ کر کان میں ڈالیں اور اس کے ذریعے پانی نکالنے کی کوشش کریں۔

اسی طرح مارکیٹ میں سستے ڈراپس بھی ملتے ہیں جو پانی کو بخارات بنا کر نکالنے میں مدد دیتے ہیں۔

اگر کان میں پانی جانے کے بعد درد ہو، مسلسل کان بند ہونے کا احساس یا سننے میں مسئلہ ہو یا سر چکراتا ہوا محسوس ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024