اس تصویر میں چھپی گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟
کیا آپ بتاسکتے ہیں اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟
دیکھنے میں تو یہ بالکل عام سی تصویر ہے جس میں چار سہلیاں کسی جگہ کھڑی تصویر کھچوانے کے لیے پوز دے رہی ہیں۔
تاہم اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو بالکل بھی ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔
یہ بھی دیکھیں : اس تصویر میں کیا خوفناک چیز چھپی ہے؟
درحقیقت اس تصویر میں آنکھوں کو دھوکا دیا گیا ہے جو اکثر افراد نظر انداز کرجاتے ہیں اور جب علم ہوتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
درحقیقت خواتین میں تو کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لیے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
جی ہاں وہ ہے خواتین کے پیچھے کا منظر جہاں گھومتے راہ گیروں کو غور سے دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے۔
یعنی ان تمام راہ گیروں کے چہرے ایک جیسے ہیں جو کہ یقیناً فوٹوشاپ کا ہی کمال ہوگا۔
اس تصویر کو فوٹو ایڈیٹنگ سائٹ Imgur میں شیئر کیا گیا تھا جس کے بعد یہ انٹرنیٹ پر پھیل گئی اور اب تک لاکھوں افراد کو الجھن میں ڈال چکی ہے۔
اس طرح کے بصری دھوکے انٹرنیٹ پر آج کل بہت مقبول ہیں اور اکثر ایسی تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں جو لوگوں کو الجھن میں ڈال دیتی ہیں۔