• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کرن جوہر کون سے نئے چہرے متعارف کرانے جا رہے ہیں؟

شائع June 4, 2017
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے حوالے سے منفرد شہرت رکھنے والے بولی وڈ کے فلم ساز کرن جوہر نے حال ہی میں اپنی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ وہ تین نئے چہروں کو متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

کرن جوہر کی سالگرہ گزشتہ ماہ 25 مئی کو تھی، جب کہ انہوں نے سالگرہ کے حوالے سے منعقد ایک تقریب میں اعلان کیا کہ وہ اپنی ہوم پروڈکشن ’دھرما‘ کے تحت 3 اداکاروں کو متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

کرن جوہر نے نئے اداکاروں کے نام اور منصوبے سے متعلق کوئی بھی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے اتنا کہا کہ ان کی پروڈکشن کمپنی ماضی کی روایت برقرار رکھے گی۔

42 فیصد لوگوں نےانایا پانڈے کو ووٹ دئیے—فوٹو: انسٹاگرام
42 فیصد لوگوں نےانایا پانڈے کو ووٹ دئیے—فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ کرن جوہر نے ماضی میں بھی نئی چہروں کو متعارف کرایا ہے، ان کی دھرما پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں کام کرنے والے 3 نئے اداکار آج کل کے کامیاب اداکار بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب فرح خان اور کرن جوہر نے شاہ رخ کو ’شرمندہ‘ کیا

کرن جوہر نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے ذریعے عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدارتھ ملہوترا کو متعارف کرایا تھا۔

7 فیصد لوگوں کا خیال تھا کہ جھانوی کپور کو متعارف کرایا جائے گا—فوٹو: ٹوئٹر
7 فیصد لوگوں کا خیال تھا کہ جھانوی کپور کو متعارف کرایا جائے گا—فوٹو: ٹوئٹر

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کرن جوہر اس بار بھی تین نئے اداکاروں کو ایک ساتھ پیش کریں گے، جب کہ ساتھ یہ پیش گوئی بھی کی جا رہی ہے کہ ممکنہ طور پر وہ اداکاروں کے بچوں کو ہی متعارف کرائیں گے۔

مزید پڑھیں: کرن جوہر کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

بولی وڈ لائف کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق ممکنہ طور پر کرن جوہر اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی انایا پانڈے، سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان، شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو متعارف کراسکتے ہیں۔

27 فیصد لوگوں نے سارہ علی خان کو ووٹ دئیے—فوٹو: ٹوئٹر
27 فیصد لوگوں نے سارہ علی خان کو ووٹ دئیے—فوٹو: ٹوئٹر

یہ بھی پڑھیں: 'ضروری نہیں کہ کرن جوہر کی ہر فلم سائن کریں'

سروے میں 42 فیصد لوگوں نے انایا پانڈے، 27 فیصد لوگوں نے سارہ علی خان، 19 فیصد لوگوں نے آرین خان اور 7 فیصد لوگوں نے جھانوی کپور کو ووٹ دئیے۔

ابھی دیکھنا یہ ہے کہ کرن جوہر اس بار کن نئے چہروں کو کس طرح متعارف کراتے ہیں؟َ

19 فیصد افراد کے مطابق آرین خان کو متعارف کرایا جائے گا—فوٹو: ٹوئٹر
19 فیصد افراد کے مطابق آرین خان کو متعارف کرایا جائے گا—فوٹو: ٹوئٹر

تبصرے (1) بند ہیں

ali Jun 05, 2017 09:10am
bring Anaya pandy,,

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024