• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

سندھ کو نہال ہاشمی کے خلاف کارروائی کا حکم

شائع June 4, 2017

اٹارنی جنرل آف پاکستان (اےجی پی) نے سندھ کے پراسیکیوٹرجنرل کو سرکاری ملازمین کے حوالے سے مسلم لیگ نواز کے رہنما نہال ہاشمی کےحالیہ بیان پر کارروائی کی ہدایت کردی۔

اے جی پی نے پراسیکیوٹر کو اپنے ایک خط میں لکھا ہے کہ نہال ہاشمی نے کراچی میں جو بیان دیا ہے اس کےخلاف کارروائی آگے بڑھائی جائے۔

سندھ کے پراسیکیوٹر کو خط ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس کی جانب سے بھیجوادیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کی چھان پھٹک کے بعد اے جی پی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ نہال ہاشمی کی تقریر پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 189، 228 اور 505 کی خلاف ورزی ہے جس سرکاری ملازمین کو دھمکانے، عدالتی کارروائی میں شامل سرکاری ملازم کے کام میں مداخلت اور عوام کی غلط رہنمائی کے ذمرے میں شامل ہیں۔

شرجیل میمن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہمنا اور سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کی 5.76 بلین کرپشن کے حوالے سےحفاظتی ضمانت کے لیے دائردرخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس غضنفر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے اسپیشل پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

خیال رہے کہ پی پی پی کے رہنما کو مہنگے اشہتارات دینے اور نجی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے سیکڑوں ایکڑ زمین الاٹ کرنے پر کرپشن کے دو مقدمات کا سامنا ہے۔


یہ خبر 4 جون کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024