• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

نوابشاہ: دیور کے ہاتھوں 'غیرت کے نام' پر بھابھی اور ایک شخص قتل

شائع June 3, 2017

نوابشاہ: صوبہ سندھ کے ضلع نوابشاہ میں 3 بچوں کی ماں کو ان کے مبینہ آشنا سمیت غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

بندھی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او غلام سرور نے تصدیق کی کہ 25 سالہ خاتون پروین راجپوت کو بندھی کے علاقے میں ان کے دیور نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا، خاتون کے ساتھ ایک شخص محمد بخش جمالی کو بھی قتل کیا گیا، جس پر شبہ تھا کہ ان کے خاتون کے ساتھ 'تعلقات' تھے۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزم غلام محمد راجپوت نے خود کو آلہ قتل سمیت پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ملزم کے مطابق اس نے اپنی بھابھی کو مذکورہ شخص کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھنے کے بعد قتل کیا۔

مزید پڑھیں: سندھ: کاروکاری کا الزام، دیور نے بھابھی کو قتل کردیا

مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے نوابشاہ روانہ کردی گئیں۔

ایس ایچ او کے مطابق پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 'اگر کوئی کیس رجسٹر کروانے نہیں آیا تو پولیس ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلے گی'۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: غیرت کے نام پر دو بچوں کی والدہ کا قتل

پاکستان میں ہر سال عزت اور غیرت کے نام پر ایک ہزار سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسا اکثر خاندان کے افراد کی جانب سے ہوتا ہے۔

حالیہ دنوں میں بھی پاکستان کے مختلف علاقوں خصوصاً سندھ میں غیرت کے نام پر قتل کے متعدد واقعات سامنے آئے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں غیرت کے نام پر 6 افراد کا قتل

گذشتہ ماہ 24 مئی کو ضلع جیکب آباد میں مبینہ طور پر ایک شخص نے کاروکاری کا الزام لگا کر اپنی 20 سالہ بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اس سے قبل 14 مئی کو بھی ضلع عمر کوٹ میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ اور دو بچوں کی والدہ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024