• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سی کنگ ہیلی کاپٹر پاکستان کیلئے کیسے مددگار؟

شائع June 1, 2017 اپ ڈیٹ June 3, 2017
پاک بحریہ کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر ’سی کنگ‘ — فائل فوٹو / توصیف ملک
پاک بحریہ کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر ’سی کنگ‘ — فائل فوٹو / توصیف ملک

اسلام آباد: لندن میں گذشتہ ماہ 24 مئی کو ہونے والی ایک تقریب کے دوران پاکستان نیوی کو 7 ویسٹ لینڈ سی کنگ ہیلی کاپٹر موصول ہوچکے ہیں جو ریکٹر اسپیس نامی کمپنی کے پاس مینٹی نینس کے عمل سے گزر کر پاکستان کو روانہ کردیئے جائیں گے۔

سی کنگ ہیلی کاپٹر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے — فائل فوٹو / توصیف ملک
سی کنگ ہیلی کاپٹر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے — فائل فوٹو / توصیف ملک

سی کنگ ہیلی کاپٹر ایک ملٹی رول ہیلی کاپٹر ہے، جو مختلف فرائض سر انجام دے سکتا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر گذشتہ کئی دہائیوں سے تلاش اور ریسکیو، جنگ اور ٹرانسپورٹ کے لیے بھی استعمال کیا جا تا رہا ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر برطانوی ساختہ ہے جو امریکی ہیلی کاپٹر کیکورسکائی ایس-61 جیسا ہی ہے۔ سی کنگ برٹش رائل نیوی، رائل ایئر فورس، جرمن نیوی اور انڈین نیوی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے چکا ہے تاہم گذشتہ برس برطانیہ نے اپنے سی کنگ کے بیڑے کو ریٹائر کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'پاک بحریہ جدید جنگی جہازوں کے حصول کیلئے کوشاں'

208 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے والا درمیانے لفٹ کی نقل و حمل اور افادیت کا یہ ہیلی کاپٹر رات میں بھی دیکھنے کی صلاحیت والے آلات سے لیس ہے جو اسے ایک ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر سے زیادہ کار آمد بناتا ہے۔

پاک بحریہ پہلے ہی کثیر الاطراف مقاصد کے لیے ’سی کنگ‘ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتی رہی ہے اور اس نے جنگی اور سرکاری محاذوں پر پاکستان کی خدمت کی ہے۔

’سی کنگ‘ کا پاک بحریہ میں استعمال

پاک بحریہ، سی کنگ کو جاسوسی، فوجی دستوں کی نقل و حمل، آبدوزوں اور جنگی جہازوں سے مدبھیڑ میں استعمال کرتی ہے، اس ہیلی کاپٹر کو آبدوزوں کو نشانہ بنانے والے میزائل کے ساتھ ساتھ خطرناک اور سمندری گہرائی میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل سے لیس کیا جاسکتا ہے۔

سی کنگ ہیلی کاپٹر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے — فائل فوٹو/ توصیف ملک
سی کنگ ہیلی کاپٹر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے — فائل فوٹو/ توصیف ملک

امن و امان کے دوران یہ ہیلی کاپٹر فوجی اہلکاروں کی تربیت، سیلاب اور زلزلے کے دوران ریسکیو آپریشن کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں اکتوبر 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے اور 2010 میں سیلاب کی آفت کے بعد ’سی کنگ‘ نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے ترقیاتی کاموں کے دوران پاکستان نیوی ان ہیلی کاپٹروں کو بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں کی نگرانی کے لیے بھی استعمال کر رہی ہے۔

انتہائی کم اونچائی پر مسلسل اڑنے کی صلاحیت کے پیش نظر پاکستان نیوی ان ہیلی کاپٹروں کو بحری قزاقوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی استعمال کرتی ہے جبکہ ’سی کنگ‘ سمندر میں غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی مشقیں ’امن-2017‘

سی کنگ کے نئے ماڈلز میں سطح سمندر پر اترنے اور دوبارہ پرواز کرنے کی صلاحیت حاصل ہے۔

سی کنگ ہیلی کاپٹر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے — فائل فوٹو / توصیف ملک
سی کنگ ہیلی کاپٹر اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے — فائل فوٹو / توصیف ملک

اس کے علاوہ یہ ہیلی کاپٹر انفرا ریڈ لائٹس سے لیس ہے جنہیں صرف نائٹ وژن آلات کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے، اسی لیے یہ خفیہ اور حیرت انگیز حکمت عملی پر مبنی کارروائیوں کو با آسانی سرانجام دے سکتا ہے۔

سی کنگ کے ماڈل ’ایم کے 4‘ کو بحری حلقوں میں ’جنگلی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کی خصوصیات اسے نامساعد حالات میں بھی کارروائی کرنے کے قابل بناتی ہیں۔

سی کنگ کا اپ گریڈ ورژن ’ایچ سی 4‘ 2 ہزار 7 سو 20 کلو گرام تک کا وزن اپنے ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر میرین اور بحری کمانڈوز کی ٹرینگ کے لیے استعمال ہونے والا ایک اہم ہتھیار ہے۔


کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024