• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm

ایران سے آنے والی زائرین کی بس میں آگ لگ گئی، 5 افراد زخمی

شائع June 1, 2017

تربت: ایران سے زیارت کے بعد واپس وطن آنے والی زائرین کی بس میں ایرانی بارڈر کے قریب آگ لگنے کے نتیجے میں 5 زائرین جھلس کر زخمی ہوگئے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی—۔ڈان نیوز
آتشزدگی کے نتیجے میں بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی—۔ڈان نیوز

لیویز ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے افراد زیارت کے لیے ایران گئے تھے، تاہم واپسی پر ایرانی سرحد کے قریب ضلع تربت میں بس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 زائرین جھلس کر زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جھلسنے والے افراد کو تربت کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آگ لگنے کے نتیجے میں بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی، تاہم دیگر مسافر محفوظ رہے۔

بس میں خواتین اور بچوں سمیت 72 افراد افراد سوار تھے، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع بھکر سے بتایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025