• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مودی سے ملاقات میں پریانکا کا متنازع لباس

شائع May 31, 2017 اپ ڈیٹ June 1, 2017

جرمنی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران مغربی لباس پہننے پر بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا کے بعض صارفین نے نریندر مودی سے ملاقات کے دوران پریانکا کی جانب سے پہنے جانے والے لباس کو 'بے ادبی' قرار دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے برلن میں نریندر مودی سے ہونے والی ملاقات کے لیے ایسے لباس کا انتخاب کیا جس میں ان کی ٹانگیں برہنہ نظر آرہی تھیں۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب پریانکا چوپڑا نے نریندر مودی کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں نے اس پر تنقید شروع کردی، بعض صارفین نے کہا کہ پریانکا کی جانب سے لباس کا انتخاب مناسب نہیں کیوں کہ وہ ملک کے وزیراعظم سے ملنے جارہی تھیں جبکہ بعض صارفین نے پریانکا کے حق میں بھی بات کی۔

تاہم لوگوں کی تنقید کا جواب پریانکا چوپڑا نے ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے دیا جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھی ہیں اور ان دونوں کی ہی برہنہ ٹانگیں نظر آرہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا ان دونوں اپنی نئی ہولی ووڈ فلم 'بے واچ' کی تشہیر کے سلسلے میں برلن میں موجود ہیں جس میں وہ ولن کا کردار ادا کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ 2014 میں بولی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بھی اسی طرح کے تنازع کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ٹوئیٹر پر شیئر ہونے والے ان کی نیم عریاں تصویر پر ایک اخبار نے تنقید کی تھی۔

اس وقت دپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ 'میں عورت ہوں اور یہ میرا جسم ہے، آپ کو اس میں کوئی مسئلہ ہے'؟

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون اس وقت بولی ووڈ میں صف اول کی اداکارائیں ہیں جبکہ یہ دونوں ہی ہولی ووڈ فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024