• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’دنگل‘ چین میں اتنی کامیاب کیوں ہوئی؟

شائع May 31, 2017
فلم دنگل کا پوسٹر —۔ فوٹو/ پبلسٹی
فلم دنگل کا پوسٹر —۔ فوٹو/ پبلسٹی

عامر خان کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ نے ویسے تو بولی وڈ میں کئی ریکارڈز توڑے تھے اور باکس آفس پر بلاک بسٹر ہِٹ بھی ثابٹ ہوئی تاہم گزشتہ ماہ جب اسے چین میں ریلیز کیا گیا تو یہ وہ پہلی ہندی فلم بھی بن گئی جس نے چین کے باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کیا۔

فلم ’دنگل‘ کی کہانی ہندوستانی پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی بیٹیوں پر مبنی ہے، جو اپنے والد کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلوانی میں آگے بڑھ کر ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل لاتی ہیں، اس فلم نے چین میں اب تک 872 کروڑ روپے کمالیے ہیں، عامر خان کی اس فلم نے ان کی 2014 کی فلم ’پی کے‘ کا چین میں بنایا ہوا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی دنگل کا چین میں ریکارڈ

فلم ’دنگل‘ کی چین میں کامیابی کے حوالے سے عامر خان نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا، ’میرے خیال میں 'دنگل' چین میں اتنی کامیاب اس لیے ہوئی کیوں کہ وہاں کی عوام نے خود کو اس فلم کی جذباتی کہانی، کرداروں اور فلم میں موجود ہر موقع سے جوڑا‘۔

عامر خان نے مزید کہا کہ ’میں چین کے عوام کی جانب سے فلم پر دیئے گئے ردعمل کو سوشل میڈیا پر پڑھ رہا ہوں، وہ اپنے ریویوز میں بتارہے ہیں کہ فلم کے کرداروں نے انہیں کیسے متاثر کیا، انہیں فلم کو دیکھ کر احساس ہوا کہ ان کے والدین کیا کچھ برداشت کرتے ہیں، بہت سے لوگوں نے فلم دیکھنے کے بعد اپنے والدین کو فون بھی کیا، یہ بہت ہی جذباتی ردعمل تھا اور اسی وجہ سے فلم وہاں اس حد تک کامیاب ہوئی‘۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان مقبولیت میں نریندر مودی سے بھی آگے

تاہم عامر خان اب بھی فلم ’دنگل‘ کی چین میں کامیابی پر کافی حیران ہیں۔

اداکار نے کہا ’جہاں ہم چاہتے تھے کہ دنگل کو چین میں پسند کیا جائے، وہیں میں نے اپنے خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ فلم کو اس حد تک پسند کیا جائے گا، اس کی کوئی مثال نہیں، میں خوش بھی ہوں اور حیران بھی‘۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024