• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

رمضان اپنی خوشیاں دوسروں کے ساتھ بانٹنے کا مہینہ

شائع May 30, 2017 اپ ڈیٹ June 1, 2017

ویسے تو عبادات کرنے کی کوئی قید نہیں، زندگی کے ہر پل میں کی جانے والی اچھائی کے بدلے اجر ملتا ہی، تاہم کچھ ایام اور مہینوں میں نیکی اور اچھائی کرنے کا اجر زیادہ ہوتا ہے۔

ماہ مبارک کا آغاز ہوتے ہی جہاں ملک بھر کی مسجدوں میں رونقیں بڑھ گئیں، وہیں پاکستان کے بڑے شہروں کے روڈوں پر بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی ’روڈ افطاری‘ کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی مخیر حضرات کی جانب سے روڈ افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے، تاکہ اپنی منزل کی جانب سفر کرنے والے روزہ دار راستے میں افطار کرسکیں۔

روڈ افطاری کا زیادہ تر اہتمام ملک کے سب سے بڑے اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کیا جاتا ہے، جہاں کی آبادی 2 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

مخیر حضرات یا پھر سماجی اداروں کی جانب سے کراچی کے طویل اور مصروف روڈوں کی فٹ پاتھ یا کناروں پر افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

لاہور اور اسلام آباد میں بھی ایسی افطاریوں کا اہتمام ہوتا ہے۔

روڈ افطاری سے ان روزہ داروں کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، جو افطاری کے وقت تک گھر یا اپنی منزل تک نہیں پہنچ پاتے۔

ماہ مبارک میں مخیر حضرات روڈ افطاری سمیت عوامی مقامات اور پارکس میں بھی خصوصی افطاری کا اہتمام کرتے ہیں، جب کہ لوگ انفرادی سطح پر بھی ایک دوسرے کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔

لاہور کے ایک روڈ پر افطاری کا منظر—فوٹو: اے ایف پی
لاہور کے ایک روڈ پر افطاری کا منظر—فوٹو: اے ایف پی
کراچ کے ایک روڈ پر افطاری کا منظر—فوٹو: اے ایف پی
کراچ کے ایک روڈ پر افطاری کا منظر—فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں رضاکار روزہ داروں کو افطاری کے کھانا فراہم کرتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں رضاکار روزہ داروں کو افطاری کے کھانا فراہم کرتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
عوامی افطار پارٹیوں میں مرد وخواتین ایک ساتھ بیٹھتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
عوامی افطار پارٹیوں میں مرد وخواتین ایک ساتھ بیٹھتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
روڈ افطاری کے رضاکار ایسے روزہ داروں کو بھی افطاری کا سامان دیتے ہیں جو روڈ سے گزر رہے ہوتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
روڈ افطاری کے رضاکار ایسے روزہ داروں کو بھی افطاری کا سامان دیتے ہیں جو روڈ سے گزر رہے ہوتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
سندھ کے شہر حیدرآباد میں افطاری کی تیاریاں کی جا رہی ہیں—فوٹو: اے پی پی
سندھ کے شہر حیدرآباد میں افطاری کی تیاریاں کی جا رہی ہیں—فوٹو: اے پی پی
لاہور کے بادامی باغ میں لوگوں کو افطار کرایا جا رہا ہے—فوٹو: آن لائن
لاہور کے بادامی باغ میں لوگوں کو افطار کرایا جا رہا ہے—فوٹو: آن لائن
کراچی کی نمائش چورنگی پر بھی روڈ افطاری کا اہتمام ہوتا ہے—فوٹو آن لائن
کراچی کی نمائش چورنگی پر بھی روڈ افطاری کا اہتمام ہوتا ہے—فوٹو آن لائن