• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

انٹیل کا کور 18 کا نیا سی پی یو متعارف

شائع May 30, 2017
—فوٹو: انٹیل
—فوٹو: انٹیل

تائپے میں جاری کمپیوٹیکس 2017 کانفرنس میں جہاں دیگر ٹیکنالوجی کمپنیز نے اپنے آلات متعارف کرائے، وہیں انٹیل نے بھی تیز ترین سی پی یو ڈیسک ٹاپ متعارف کرادیا۔

انٹیل کی جانب سے متعارف کرائے گئے 18 کور کے حامل اس سی پی یو میں کمپنی کا نیا ایکس 299 چپ سیٹ بھی منسلک ہوگا، جس کی اسپیڈ پہلے کے مقابلے تمام سی پی یوز سے زیادہ ہے۔

انٹیل کی جانب سے 30 مئی کو کمپیوٹیکس میں پیش کیے گئے سی پی یوز میں ایکس سیریریز کے دیگر ماڈلز بھی متعارف کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹیل کا اسمارٹ ٹیکنالوجی لباس متعارف

انٹیل نے بیک وقت ایکس سیریز کے آئی 9 ایکسٹریم کور 18، کور 16، کور 14، کور 12 اور کور 10 کے سی پی یو متعارف کرادئیے۔

خیال رہے کہ انٹیل نے کور 10 کا سی پی یو گزشتہ برس فروخت کے لیے پیش کیا تھا، مگر اس بار پیش کیے گئے کور 10 کے سی پی یو کو مزید اپ گریڈ کرکے پیش کیا گیا ہے۔

ایکس سیریز کے کور 10 کے سی پی یو کی قیمت میں خصوصی رعایت دیتے ہوئے اس کی رقم 999 ڈالر رکھی گئی ہے، حالانکہ گزشتہ برس پیش کیے گئے اسی ماڈل کی رقم اس سے کہیں زیادہ تھی۔

کمپنی کے مطابق پیش کیے گئے ایکس سیریز کے سی پی یوز میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سسٹم میں بہتری لائی گئی ہے، جس کے تحت کمپیوٹرز کی اسپیڈ تیز ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: انٹیل سائنس فیئر: کامیاب پاکستانیوں کا اعلان کردیا گیا

کمپنی کے مطابق ایکس سیریز کے سی پی یوز میں نصب چپ سیٹ کو بھی اپ گریڈ کردیا گیا ہے، تاکہ صارفین بلاتعطل تیز رفتار ٹیکنالوجی سے لطف اندوز ہوسکیں۔

خیال رہے کہ تائپے میں جاری کمپیوٹیکس پروگرام 3 جون تک جاری رہے گا، جس میں کئی ٹیکنالوجی کمپنیز اپنے آلات پیش کریں گیں۔

گزشتہ روز تائیوان کی کمپنی اسوس نے تیز رفتار اسمارٹ زین پرو لیپ ٹاپ سمیت انٹرنیٹ راؤٹرز پیش کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025