• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

‘نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں پر جلاوطن کردیا گیا’

شائع May 29, 2017

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو نیوکلیئر میزائل کے دھماکوں کی قیمت خود جلاوطنی اور پارٹی کو تقسیم کرنے کے ذریعے ادا کرنا پڑی۔

خواجہ سعد رفیق لاہور میں یوم تکبیر کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے، پاکستان نے 28 مئی 1998 کو نیوکلیئر دھماکے کیے تھے جس کو 19 برس مکمل ہوگئے۔

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما نے کہا کہ ‘نواز شریف نے عالمی طاقتوں کے دباو کے باوجود ووٹوں کی طاقت سے ایٹمی دھماکے کئے’ لیکن اب کچھ نئے عناصر پاکستان مسلم لیگ نواز پر تنقید کررہے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے وزیراعظم نہیں ہیں جنھیں سزا دی گئی ہو’تاریخ میں چند اور وزرا اعظم بھی ہیں جنھیں سزائیں دی گئی ہیں اور جنھیں انھی وجوہات کے باعث سزا دی جاچکی ہے’۔

انھوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی مثال دی اور کہا کہ وہ بھی ماضی میں نشانہ بنے تھے جبکہ بے نظیر بھٹو نے بھی جلاوطنی برداشت کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘درحقیقت وہ اسی درخت کے شاخ کاٹ رہے ہیں جس پر وہ خود براجمان ہیں’۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی قیادت عمران خان کے غیرمہذب جملے برسوں سے سن رہی ہے لیکن کبھی اس کا جواب نہیں دیا اور اس طرح کے ‘نوآموز سیاست دان’ دراصل قومی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک خفیہ راز ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں پنجاب اور دیگر صوبوں سندھ اورخیبر پختنخوا میں بجلی کے کتنے میگاواٹ کے منصوبے شروع ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن بحال ہوا ہے اور ملک کے معاشی حب سے دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی سول اور ملٹری قیادت ایک ہی صفحے پر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024