• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی میں بجلی کی اچانک بندش، وزیراعلیٰ کا وفاقی وزیر کو خط

شائع May 28, 2017

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے نیشنل پاورگرڈ کی ‘کمزور اور ناقابل بھروسہ ٹرانسمیشن’ پر وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف کو باقاعدہ شکایت کردی۔

مرادعلی شاہ نے وفاقی وزیر کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ ‘رمضان کے پہلے ہی روزحبکو-جام شورو ٹرانسمیشن میں 500 کے وی ٹرپ کرجانے کے بعد اندورن سندھ کے 13 اضلاع اور آدھا کراچی ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیا تھا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘نازک ٹرانمیشن لائنز’ کے اچانک ٹرپ کرنے سے نہ صرف حیسکو اور سیپکو کا نظام درہم برہم ہوا بلکہ کے –الیکٹرک پر اثر پڑا جس سے کراچی کے بڑے حصے کو بجلی منقطع ہوئی۔

ان کا کہنا تھا ‘بجلی کو تاحال مکمل طور پر بحال نہیں کرایا جا سکا ہے’۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ‘کراچی کو بجلی کی اچانک بندش سے پانی کی فراہمی کا نظام بھی خراب ہوگیا’۔

کراچی کو پانی فراہمی گھارو، دھابیجی، پپری، کوڈ، حب، نارتھ اور ایسٹ کراچی کے پمپنگ اسٹیشز سے ہورہی ہے جبکہ بجلی کے اس بریک ڈاون سے کراچی کو 150ایم جی پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پہلی سحری پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ صورت حال تشویش ناک ہے اور اس دن جب سندھ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بھی متجاوز کر گیا ہو اور رمضان کا مقدس مہینہ بھی شروع ہوا ہو’۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو بجلی کے طویل بریک ڈاون سے نازک صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگوں کی زندگیوں پر اثر پڑتا جبکہ لااینڈ آرڈر کی صورت حال بھی خراب ہوجاتی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں جب شہری رمضان کی پہلی سحری کی تیاری کررہے تھے تو بجلی کا طویل بریک ڈاون ہوا تھا جو دن کے ڈھلنے تک مکمل طور پر بحال نہیں کی جاسکی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Naveed Chaudhry May 29, 2017 08:00pm
Assalam O Alaikum, Finger pointing is not a solution. We all need to do something. First of all fedral government should comeout of local distribution business. They are not able to collect bills and deal with power theft. Genral public shouild stop or help stoping power theft. Power theft not only financial loss but also responsible for over burding the system. One solution may be that small units preferably for each city or district be created in private sector who should handle local distribution and collections. These units should be allowed to purchase power from any power producer or producers. Genral public should be reminded that power theft is a theft and should be taken seriusely. Law enforcement should be made without considration that who is thief. IIn my opinion beside production and transmition this is a big issue. In each locality we see power thiefs and just ignore them. When this will be transfered to smaller units they will be able to manage it more efficiently.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024