• KHI: Asr 4:26pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:42pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:20pm
  • KHI: Asr 4:26pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:42pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:20pm

اسلام آبادائرپورٹ:مسافر سے 2 کلو چرس برآمد

شائع May 28, 2017

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بینیظیربھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ میں ایک مسافر سے دو کلو چرس برآمد کرلی۔

اے این ایف عہدیداران کا کہنا تھا کہ مسافر غلام عباس قطرائرلائن سے براستہ دوہا اٹلی جارہے تھے کہ امیگریشن کاونٹر میں تلاشی کے دوران ان کے ہیڈبیگ سے دو کلوچرس برآمد ہوئی۔

مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا جبکہ بعد ازاں کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ 1997 کے تحت ان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی گئی۔

عہدیداران کے مطابق متعلقہ شخص کو پیر کو مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر ریمانڈ حاصل کیا جائے گا اور معاملے کے حوالے سے انکوائری کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان سے بیرون ملک جانےوالی فلائٹ سے اکثرچرس برآمد کرلی جاتی رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سے20 کلوگرام ہیروئن برآمد

رواں ہفتے کے آغاز میں اسلام آباد ائرپورٹ سے ہی پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز(پی آئی اے) کی پرواز سے 20 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق چیکنگ کے دوران جہاز کے کیٹرنگ والے حصے سے 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی تھی اور مکمل تلاشی کے بعد جہاز کو کلیئر قرار دیتے ہوئے فلائٹ کو روانگی کی اجازت دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025