• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آسان اور صحت بخش اسپرنگ رول بنانے کا طریقہ

شائع May 28, 2017 اپ ڈیٹ June 13, 2017
بازار سے افطار کی اشیاء سب ہی خرید کر لاتے ہیں لیکن انہیں باآسانی گھر میں بھی تیار کیا جا سکتا ہے — فوٹو : شٹر اسٹاک
بازار سے افطار کی اشیاء سب ہی خرید کر لاتے ہیں لیکن انہیں باآسانی گھر میں بھی تیار کیا جا سکتا ہے — فوٹو : شٹر اسٹاک
  • ترکیب:

    ماہ صیام کا آغاز ہوچکا ہے، روزے دار سحری کے ساتھ ساتھ روزہ کھولنے کے لیے افطاری میں خصوصی اہتمام کرتے ہیں جس میں روایتی کھانے پینے کی مختلف چیزیں تیار کی جاتی ہیں۔

    جس طرح پکوڑوں کے بغیر افطاری کو نامکمل سمجھا جاتا ہے, اسی طرح رول اور سموسے بھی افطاری کا بنیادی جز مانے جاتے ہیں, جسے بچے بھی پسند کرتے ہیں جبکہ بڑے بھی شوق سے کھاتے ہیں۔

    بازار سے یہ اشیاء سب ہی خرید کر لاتے ہیں لیکن آپ انہیں باآسانی گھر میں بھی تیار کرسکتے ہیں۔

    ذیل میں آسان اور صحت بخش اسپرنگ رول بنانے کا طریقہ بتایا جارہا ہے جن میں کئی سبزیوں کے ساتھ ساتھ مرغی کے کی صورت میں پروٹین بھی شامل ہے۔

    اجزاء:

    فلنگ بنانے کے لیے

    • تیل 4 کھانے کے چمچ
    • ابال کر ریشہ کی ہوئی چکن ایک کپ
    • گاجر باریک باریک کٹی ہوئی ایک کپ
    اس میں سبزیاں بھی ڈالی جاتی ہیں— فوٹو: صدف ایوب
    اس میں سبزیاں بھی ڈالی جاتی ہیں— فوٹو: صدف ایوب

    • شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی ایک کپ
    • بند گوبھی باریک کٹی ہوئی ایک کپ
    • ہری پیاز باریک کٹی ہوئی ایک کپ
    • نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
    • کُٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • سویا ساس دو کھانے کے چمچ
    • سرکا ایک کھانے کا چمچ
    • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

    رول کے لیے:

    • رول پٹی 12 عدد
    • میدہ ایک کھانے کا چمچ
    • پانی حسب ضرورت
    • تیل تلنے کے لیے
    ترکیب:

    فرائی پین میں چار کھانے کے چمچ تیل گرم کر اس میں سفید زیرہ شامل کریں اور فرائی کر لیں۔

    یہ رول ایک ماہ تک فریز کیے جا سکتے ہیں—فوٹو: صدف ایوب
    یہ رول ایک ماہ تک فریز کیے جا سکتے ہیں—فوٹو: صدف ایوب

    پھر اس فرائی پین میں چکن، تمام سبزیاں اور مصالحے ڈال کرکے اچھی طرح مکس کریں جبکہ پانچ منٹ فرائی کرکے فلنگ کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

    ایک کھانے کے چمچ میدے میں تھوڑا سا پانی ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں۔

    رول کی پٹیوں میں فلنگ کی کچھ مقدار ڈال کر اسے فولڈ کریں اور کنارے میدے کے پیسٹ سے چپکا کر رکھتے جائیں۔

    ایک الگ پین میں ڈیپ فرائی کے لیے تیل گرم کرلیں، اس میں ایک ایک کرکے تیار شدہ رول ڈالیں اور درمیانی آنچ پر سنہرا ہونے تک تل لیں۔

    گرم گرم رول پودینے، املی کی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کی جا سکتی ہے۔

    فرائنگ سے قبل تیار شدہ رول کو ایک مہینے تک فریز کیا جاسکتا ہے جبکہ حسب ضرورت فرائی کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    فوٹو: شٹر اسٹاک
    فوٹو: شٹر اسٹاک

  • کارٹون

    کارٹون : 23 دسمبر 2024
    کارٹون : 22 دسمبر 2024