• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مومنہ مستحسن کا سجاد علی سے موازنہ

شائع May 27, 2017
گلوکارہ مومنہ مستحسن اور سجاد علی —۔
گلوکارہ مومنہ مستحسن اور سجاد علی —۔

سجاد علی کا شمار پاکستان کے اُن معروف گلوکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے میوزک کی بنیاد کو اس ملک میں مضبوط بنایا اور اب ان کا موازنہ نئی پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ کردیا گیا۔

پٹاری گروپ نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو ریلیز کی جس میں انہوں نے مومنہ مستحسن کو سجاد علی کے مدمقابل پیش کیا۔

اس ویڈیو میں سجاد علی کا گانا ’ہر ظلم‘ پیش کیا گیا اور بعدازاں مومنہ وہی جملے دہراتی نظر آئیں، ساتھ ہی ویڈیو میں سوال کیا گیا کہ کس نے بہتر گانا گایا؟

تاہم گلوکار سجاد علی نے ٹوئٹر پر ایک تنقیدی ٹوئیٹ کرکے اس ویڈیو کا جواب دے ڈالا۔

انہوں نے لکھا ’واہ پٹاری زبردست! کیا عقل مندانہ پوسٹ کی ہے آپ نے‘۔

اس کے بعد سجاد علی کے مداحوں نے بھی پٹاری کی اس ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سجاد علی جیسے گلوکار کا موازنہ مومنہ مستحسن سے نہیں کیا جاسکتا، ان دونوں کا ٹیلنٹ بالکل منفرد ہے۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے خود بھی اس ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ سجاد علی کے لیے ان کا خراج تحسین پیش کرنے کا انداز تھا۔

گلوکارہ کے مطابق ’میں کبھی ایک لیجنڈ سے اپنا موازنہ نہیں کر سکتی، یہ گانا تو صرف میرا ان کے لیے خراج تحسین تھا، کوئی ان کے برابر نہیں آسکتا‘۔

تبصرے (1) بند ہیں

تیمور بیگ May 28, 2017 06:36am
نقل کرنی آسان ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024